ابنٹو ڈیپر میں اردو ڈسپلے مسائل

نعمان

محفلین
بہت آسان کام ہےقیصرانی، اور بہتر ہوگا کہ آپ اس کی عادت ڈال لیں۔ لنکس میں بہت سارے کام کمانڈز لکھ کر ہی انجام دئیے جاتے ہیں۔ خیر اگر آپ ابنٹو استعمال کررہیں ہیں تو ٹرمینل میں جاکر یہ ٹائپ کریں:

کوڈ:
gksudo "nautilus /usr/share/fonts/"

یا

gksudo "nautilus fonts:"
ہوسکتا ہے کہ کمانڈ لکھنے کے بعد آپ ٹرمینل میں ایک ایرر دیکھیں گے اسے نظر انداز کردیجئیے گا۔ ایک ونڈو نمودار ہوگی جس میں آپ سے ایڈمینسٹریٹر یا روٹ کا پاسورڈ مانگا جائے گا یہ وہی پاسورڈ ہے جو آپ انسٹالیشن کے دوران سیٹ کرتے ہیں۔ پاسورڈ فراہم کرنے کے بعد آپ فونٹ کے فولڈر میں پہنچ جائیں گے اور وہاں کاپی پیسٹ کرسکیں گے۔

علاوہ ازیں آپ اپنی ہوم ڈائیریکٹری میں بھی فونٹ انسٹال کرسکتے ہیں۔ اسکے لئیے

کوڈ:
/home/username/.fonts
میں جاکر اپنے فونٹ پیسٹ کردیں۔ یاد رہے کہ آپ کسی بھی طرح فونٹ انسٹال کریں فونٹ انسٹال کرنے کے فورا بعد ضروری نہیں کہ مطلوبہ اپلیکیشن میں دستیاب ہوں۔ اس کے لئیے مطلوبہ اپلیکیشن جیسے فائرفوکس کو ری اسٹارٹ کریں۔ یا ٹرمینل پر یہ کمانڈ ٹائپ کریں:

کوڈ:
sudo fc-cache -f -v

لنکس کے نوآموزوں کو جلد از جلد کمانڈز لکھنے کی عادت ڈالنی چاہئیے۔ بجائے اس کے کہ روٹ لاگ ان این ایبل کریں۔ اس سے یوزر ایکسپیرینس میں اضافہ ہوتا ہے۔ اور جلد ہی آپ یہ محسوس کریں گے کہ گرافیکل یوزر انٹرفیس بہت وقت ضائع کرتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ نعمان بھائی۔ ڈاس بہت عرصہ استعمال کی تھی، تو کمانڈ لکھنا یا یاد رکھنا کوئی مسئلہ نہیں، صرف کمانڈ کا علم ہونا ہی مسئلہ ہے۔ میں ابھی یہ چیک کرکے بتاتا ہوں
 

دوست

محفلین
قیصرانی یہی کام آٹومیٹکس کی سکرپٹ کرتی ہے۔ ماؤس کلک سے متعقلہ فولڈر میں nautilus چلا دیتی ہے۔
واقعی تصویری مواجے میں وقت تو ضائع ہوتا ہے بہرحال کام بھی آسان ہوجاتا ہے لینکس کی تو کمانڈز ہی اتنی اتنی لمبی ہیں۔
میں ہمیشہ گائیڈ استعمال کرتا ہوں اور کاپی پیسٹ کیا کرتا ہوں‌ کمانڈ کو اسی دوران کچھ ابتدائی کمانڈ یاد ہوگئیں ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شاکر بھائی اور نعمان بھائی، میں‌نے یہ سب کچھ کر کے دیکھا ہے۔ کوئی فرق نہیں‌ پڑا :( اسی طرح محفل کے فانٹس گڑ بڑ کر رہے ہیں‌ :(

میں نے نفیس نسخ، نفیس نستعلیق، اردو نسخ ایشیا ٹائپ کو منتقل کیا ہے۔ کوئی اور بھی فانٹ کرنا ہو کاپی تو بتائیں
 

دوست

محفلین
براؤزر کونسا ہے؟؟؟
فائر فاکس؟؟؟
اگر ہاں تو گڑبڑ اس میں ہے۔ اوبنٹو ڈیپر میں‌ فائر فاکس ٹھیک نہیں چل رہا ۔اردو ڈسپلے ٹھیک نہیں دیتا۔
ایسا کریں گیلیون Galeon ٹرائی کریں۔
اس میں سب کچھ ٹھیک ہے۔
یا پھر Akregator جو کہ کے ڈی ای کا آرایس ایس ریڈر ہے نصب کرلیں وہ بھی ٹھیک کام کرے گا۔ ہاں فورم کی جاوا سکرپٹ اس پر کام نہیں کرتی جس کے لیے آپ کو لینکس کی اردو سپورٹ سے کام چلانا پڑے گا
 

قیصرانی

لائبریرین
فائر فاکس؟؟؟

جی بالکل

ایسا کریں گیلیون Galeon ٹرائی کریں۔

جی وہی کرتا ہوں ابھی

ہاں فورم کی جاوا سکرپٹ اس پر کام نہیں کرتی جس کے لیے آپ کو لینکس کی اردو سپورٹ سے کام چلانا پڑے گا
طریقہ کار بھائی جی؟
 

قیصرانی

لائبریرین
I have not installed the key board, please give me command, as it does not let me write to those folder :(

Also please tell one more thing, I‌installed galeon, but it says unable to run child process :(
 

نعمان

محفلین
کیا آپ نے گیلیون سائنپٹک سے ڈاؤنلوڈ کیا تھا؟

اردو کی بورڈ انسٹال کرنے کی تفصیلی ہدایات اردو وکی کے صفحے پر موجود ہیں۔ آپ کو کی بورڈ لے اؤٹ سےسمبلز کے فولڈر میں پیسٹ کرنا ہوگا۔ اس کے لئے ٹرمنل میں یہ لکھیں:‌

کوڈ:
gksudo nautilus

اب آپکا فائل براؤسر آپکو ان فولڈرز میں فائل پیسٹ کرنے دیگا۔ تاہم اگر +پ گلیون ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کرلیں تو آپ اردو ویب کا کی بورڈ لے آؤٹ بھی استعمال کرسکتے ہیں جیسے اس وقت میں کررہا‌ہوں
 

قیصرانی

لائبریرین
کوشش جاری ہے۔ا بھی وہی کچھ کر چکا ہوں۔ اور اب اردو لکھنے کے بھی قابل ہو گیا ہوں۔ بہت بہت شکریہ، لیکن اب یہ انگریزی سے اردو سوءچ نہیں‌ ہو رہا۔ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ امید ہے ٓپ ٹیون رہیں گے :)
 

قیصرانی

لائبریرین
جناب بھاءی جی، ابھی صرف اردو ہی اردو ہے، انگریزی کہیں کھو گءی ہے۔ کنفگریشن ایڈیٹر میں اگر اردو کو ختم کر دوں تو انگریزی موجود، اگر اردو لکھوں تو اردو ہی اردو۔ دوسرا یہ مزے کی بات ہے کہ وہاں دونوں انگریزی اور اردو ایک ساتھ کام نہیں کرتیں‌
 

قیصرانی

لائبریرین
I‌ done gb and ur there. Now English is back, but no urdu still... also funny thing is that I updated my ubuntu with some what 600 Mega Bytes data online, and now many options and menu items are different. So I‌ can not follow this exactly. E.g, I‌ was supposed to copy keyboard to etc/x11/xkb/symbols/pc folder, now there is no such last folder as pc... isn't it funny? I started to enjoy ubuntu now :)
 

دوست

محفلین
ایسا کریں
http://www.urduweb.org/mehfil/dload.php?action=download&file_id=25
اس ربط سے کرلپ کا اردو تختہ اتار لیں‌۔ یہ میں نے اردو ویب کے مطابق کیا ہوا ہے۔ اس کے بعد اس ہدایت پر عمل کریں۔
/etc/X11/xkb/symbols/pk
اس فائل کو کھولیں۔ بالکل اسی کمانڈ سے جو اوپر نعمان بھائی نے آپ کو فونٹ فولڈر ایڈٹ کرنے کے لیے بتائی تھی۔ اب اس میں اردو کی بورڈ والی فائل کو پیسٹ کردیں۔ پچھلا بالکل ختم اور یہ والا پیسٹ۔ سیو کریں اور باہر آجائیں۔
اس کے بعد سسٹم ترجیحات اور کی بورڈ پر چلے جائیں۔
دوسرا ٹیب لے آؤٹ کا ہے۔ اس پر کلک کریں۔پھر ایڈکے بٹن پر اور وہاں سے پاکستان کا محفف یعنی پاک منتخب کرلیں۔
آپ کی اوپر والی پٹی پر یو ایس اے اور پاکستان کے کی بورڈ باری باری ظاہر ہوجائیں گے۔ یاد رہے اگر پہلے سے کوئی کوئی کی بورڈ سیلیکٹ نہیں تو آپ نے یو اس اے کا سیلیکٹ کرنا ہے پہلے اور اسے طےشدہ یعنی ڈیفالٹ رکھنا ہے اس کے سامنے چیک کا نشان ڈال کر۔
اس کے بعد لے آؤٹ آپشن میں آجائیں۔ یہ بھی ٹیب ہے۔اگلے والا۔
group/shift lock bechavior
یہ نظر آرہا ہوگا ایک جگہ اسے پھیلائیں اور یہاں سے آلٹ شفٹ کِی چینج گروپ کو چیک کردیں۔ کھڑکی بند کردیں۔
اور ونڈوز والے شارٹ کٹ سے آپ کا لینکس والا کی بورڈ کی وضع ہوگیا بالکل اردو ویب والا۔
یہ میرا ذاتی طریقہ کار ہے جو میں نے کافی تجربے کرنے کے بعد اپنایا ہے۔
وسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
جی بھائی، بالکل درست کہا۔ میں نے یہاں تک کام کر لیا ہے۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ ایپی فٍنی اور موذیلا اردو فانٹس کو درست نہیں دکھاتے جبکہ دوسرا جو آپ نے بتایا تھا، وہ ایرر دیتا ہے کہ چائلڈ پراسیس گیلیون کو نہیں چلا سکتے :(

باقی مزہ تو بہت آرہا ہے اُوبُنتُو کو استعمال کرکے :) اسی طرح مدد جاری رکھیئے گا پلیز
 

قیصرانی

لائبریرین
اچھا نعمان بھائی اور دوست بھائی، ابھی تو میں سونے چلا۔ کل انشاء اللہ تعالٰی مزید مسائل کے ساتھ آؤں گا۔ ایک اور بات بھی بتائیے گا۔ ایم پی تھری گانے چلانے کے لیے کیا کروں؟ کچھ لنکس دیے گئے ہیں جیسے ایم پلئیر، لیکن وہ کوڈکس نہیں مل رہیں :( اس کے علاوہ دوسری فارمٹیس کی کوڈکس کا بھی بتا دیں
 

نعمان

محفلین
شاکر یہ والا طریقہ اچھا ہے۔ میرے خیال میں ہمیں جنوم سے رابطہ کرکے اردو کی بورڈ لے آؤٹ‌ ری پلیس کروانے کی کوشش کرنا چاہئیے۔ ساتھ ہی نفیس ویب نسخ کو ڈیبیان کے پیکیجز میں شامل کروانا چاہئیے۔ تاکہ نوآموزوں کی پریشانیاں کم ہوسکیں۔

قیصرانی بھائی آپ جلد از جلد گیلیون کو فکس کریں۔ سائنپٹک میں جاکر گیلیون کو ان انسٹال کریں ریپوزیٹوریز میں یونیورس کو انیبل کریں اور پھر دوبارہ گیلیون انسٹال کرکے دیکھیں۔ موسیقی روح کی غذا ہے لیکن نیند پوری کرلیں پھر اس خوراک کا بھی بندوبست ہوگا۔
 

دوست

محفلین
یہ آفیشل صفحہ ہے ان کی تنصیب کے بارے میں۔ اس کو تسلی سے پڑھیں اور ہدایت پر عمل کریں۔ یہیں‌ آپ کو ریپازٹری کو فعال کرنے کا ایک ربط نظر آئے گا اسے بمطابق ہدایت فعال کریں اور اس کے بعد گیلیون نصب کرکے فلاح پائیں۔
اسی سے آپ کے تمام کوڈکس بھی نصب ہونگے۔
ون32کوڈکس اگر نہیں‌ ملے تو بتائیے گا آپ کو الگ سے ایک طریقہ بتا دوں گا۔
 

دوست

محفلین
شکریہ نعمان۔
یہ تو ہے۔
لیکن میں‌ نے زور اس لیے نہیں دیا کہ کم از کم اردو کی بورڈ میں آلٹ جی آر کی سپورٹ تو ہو۔
اور حیرت کی بات ہے بہت سے لینکس فورموں پر پوسٹ کیا ہے کسی سے بھی جواب نہیں‌ ملا کہ لے آؤٹ سکرپٹ میں آلٹ جی آر کی سپورٹ کیسے شامل کرنی ہے۔
 
Top