ابتدائی طبی امداد ، آتش کشی ، سی پی آر ، کیمیائی جنگ ، جراثیمی جنگ

پیش کردہ کتاب عوام الناس کے استفادہ کے لئے پیش کی گئی ہے ۔ ہمارے معاشرے میں حادثات یا آفات سے اموات کی تعداد زیادہ ہونے کا بڑا سبب فوری طور پر مدد کرنے والے افراد کی اہلیت اور تربیت نہ ہونا ہے۔ فوری اور مناسب ردعمل سے بہت سی جانیں بچائی جا سکتی ہیں ۔ اور یہ تب تک ممکن نہیں ہے جب تک یہ علم نہ ہو کہ کس صورت حال میں کیا کرنا ہے ۔ اسی سلسلے کی پہلی کتاب پیش خدمت ہے ۔ امید ہے اس سے کچھ نہ کچھ سیکھ کر ہم اپنے معاشرے کی بہتر طرح سے خدمت کر سکیں گے۔
 
Top