ائیر سیال : سیالکوٹ انڈسٹریل کمیونٹی کی مشترکہ ائیر لائن

الف نظامی

لائبریرین
سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی اگر ذرا کوشش کرے تو جس طرح ڈرائی پورٹ ، ائیرپورٹ ، ائیر لائن بنائی ہے اسی طرح نسٹ یونیورسٹی کا ایک کیمپس سیالکوٹ میں بنوا سکتی ہے۔

ہاں شاید۔

لیکن ایک بات اہم ہے وہ یہ کہ بزنس کمیونٹی نے جتنے پراجیکٹس سیالکوٹ میں کیے ہیں وہ سارے کمرشل ہیں۔ مثال کے طور پر ایئر پورٹ ہی سے وہ اربوں کا منافع ہر سال کما رہے ہیں۔ سیالکوٹ میڈیکل سٹی کی فزیبلٹی رپورٹ دیکھنے کا بھی مجھے موقع ملا ہے، وہاں بھی کچھ ایسا ہی حال ہوگا۔ رفاحی کاموں میں یہ ہاتھ نہیں ڈالتے، یا پھر انتہائی چھوٹے پیمانے پر کرتے ہیں۔ یہ کام تو سیاسی نمائندوں کے کرنے کے ہیں، بزنس مین منافع دیکھے بغیر کہاں اس جھنجھٹ میں آئے گا اور سیاسی نمائندے تو خیر ماشاءاللہ صرف کرسی لینے یا دینے کے چکر ہی میں ہوتے ہیں۔ :)
وزیراعظم نے یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا سنگ بنیاد رکھ دیا یونیورسٹی سات سال کی مدت میں مکمل ہوگی اور چین، آسٹریلیا اور اٹلی کی یونیورسٹیوں سے منسلک ہوگی-یونیورسٹی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے عین مطابق اور مقامی صنعت میں کھپت کیلئے مختلف انجینئرنگ کے شعبوں میں تعلیم فراہم کرے گی۔
 
Top