آپ کی عجیب و غریب خواہش

نایاب

لائبریرین
ویسے ممبران میں سےاگرکوئی جادو سے شغف رکھتا ہے تو برائے مھربانی شیئر کرے ۔ :skull:
محترم بھائی
وقت کا زیاں زیادہ ہے اور فوائد بہت کم
ویسے اگر
"کسی پر کروانا ہے تو معذرت"
اگر کوئی دوست پریشان ہے جادو کے "شبے " میں
تو میں حاضر
ان شاءاللہ
 
محترم بھائی
وقت کا زیاں زیادہ ہے اور فوائد بہت کم
ویسے اگر
"کسی پر کروانا ہے تو معذرت"
اگر کوئی دوست پریشان ہے جادو کے "شبے " میں
تو میں حاضر
ان شاءاللہ
محبت بھرے جواب کا بہت محبت سے شکریہ ۔
نہ کرنا ہے نہ کرانا ہے ، اور اللہ کے فضل سے کوئی پریشان بھی نہیں۔
بس اپنی دلچسپی اور معلومات میں اضافے کے لئے دریافت کیا تھا ۔
گر فرصت ہو تو کچھ تعارف دیجئے گا ۔ شکریہ۔:)
 
نایاب

لائبریرین
محبت بھرے جواب کا بہت محبت سے شکریہ ۔
نہ کرنا ہے نہ کرانا ہے ، اور اللہ کے فضل سے کوئی پریشان بھی نہیں۔
بس اپنی دلچسپی اور معلومات میں اضافے کے لئے دریافت کیا تھا ۔
گر فرصت ہو تو کچھ تعارف دیجئے گا ۔ شکریہ۔:)
محترم بھائی
جزاک اللہ خیراء
تعارف اپنا کراؤں یا پھر جادو کا ؟
برادرانہ گزارش و نصیحت ہے کہ "علم السحر " میں دل چسپی ترک کرتے
" رب زدنی علما " کا ورد اپنا لیجئے ۔ اور قران پاک میں مذکور قصہ " ہاروت و ماروت " پر
اپنے پاس موجود ترجمہ و تفسیر سے مدد لیتے غوروفکر کیا کریں ۔
ان شاءاللہ اس علم کی حقیقت کھل جائے گی آپ پر
 
کون سی سورت ؟
 
نایاب

لائبریرین
سورہ البقرہ آیت 101 سے آگے
اور انہوں نے اس چیز کی پیروی کی جو شیطان سلیمان کی بادشاہت کے وقت پڑھتے تھے اور سلیمان نے کفر نہیں کیا تھا لیکن شیطانوں نے ہی کفر کیا لوگوں کو جادو سکھاتے تھے اور اس کی بھی جو شہر بابل میں ہاروت و ماروت دوفرشتوں پر اتارا گیا تھا اور وہ کسی کو نہ سکھاتے تھے جب تک یہ نہ کہہ دیتے ہم تو صرف آزمائش کے لیے ہیں تو کافر نہ بن پس ان سے وہ بات سیکھتے تھے جس سے خاوند اور بیوی میں جدائی ڈالیں حالانکہ وہ اس سے کسی کو اللہ کے حکم کے سوا کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکتے تھے اور سیکھتے تھے وہ ان کو نقصان دیتی تھی اورنہ نفع اور وہ یہ بھی جانتے تھے کہ جس نے جادو کو خریدا اس کے لیے آخرت میں کچھ حصہ نہیں اور وہ چیز بہت بری ہے جس کے بدلہ میں انہوں نے اپنے آپ کو بیچا کاش وہ جانتے ۔
 
بہت شکریہ ۔
ویسے میری دلچسپی ذرا مستی والے جادو میں ہے ، کسی کو نقصان پہنچانے والے میں نہیں۔
تاہم کون جانتا ہے کب شیطان غالب آ جائے ;)
 
زلفی شاہ

لائبریرین
اللہ تعالیٰ آپ کی یہ خواہش پوری کرے (آمین)
میں نے احادیث کی کسی کتاب میں پڑھا ہے کہ اگر کوئی سچے دل سے شہادت کی خواہش رکھتا ہو چاہے اس کی موت بستر پر ہی کیوں نہ ہو اس کو اللہ تعالیٰ شہادت کا درجہ دیتا ہے۔
آپ کی اس خوبصورت دعا پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ہوں اور آپ کے لئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں نیک تمناؤں کا متمنی ہوں۔
 
Top