آپ سے دل لگانا ضروری نہیں :: اختر آزاد

رحیض طاہر

محفلین
آپ سے دل لگانا ضروری نہیں
جان کر چوٹ کھانا ضروری نہیں

پیار سے دیکھ لو یوں ہی مر جائیں گے
ہر ستم آزمانا ضروری نہیں

تو خدا کے لئے میرا دل توڑ دے
روز کا یہ بہانا ضروری نہیں

عشق کو ایک لمحہ بہت ہے یہاں
روز ملنا ملانا ضروری نہیں
 
Top