آپ اردو بولیے یہ سافٹ وئر لکھتا جائے گا ۔ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ

میں نے کل اپنے سسٹم پر نیچرلی سپیکنگ انسٹال کیا تھا اور اسے استعمال کرکے بھی دیکھا ہے۔ مجھے ابھی تک کچھ باتوں کی سمجھ نہیں آئی ہے۔ ایک تو یہ نئی ڈکشنری کیسے شامل کی جاتی ہے؟ اس کے علاوہ شمزا نے ذکر کیا تھا کہ اگر اردو ایڈیٹر میں رومن اردو ریکارڈ کروائی جائے تو یہ خود بخود اردو تحریر لکھی جاتی ہے۔ کیا انہوں نے خود کرکے دیکھا ہے؟ میں نے فی الحال انگریزی ہی ڈکٹیٹ کروائی تھی اور اردو ایڈیٹر میں بھی انگریزی ہی لکھی جا رہی تھی۔ مجھے نیچرلی سپیکنگ میں ایک ڈکٹیشن باکس نظر آیا تھا جس میں ریکارڈ کرکے اس طرح دوسری اپلیکیشنز میں منتقل کرنے کی سہولت موجود ہے کہ یہ کی بورڈ کو simulate کرتا ہے۔ اس طرح رومن سے یونیکوڈ اردو میں کنورٹ کرنا ممکن ہے۔ لیکن اگر براہ راست اگر اردو ایڈیٹر میں ہو جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔
نبیل بھائی ،ڈریگن نیچرلی اسپیکنگ ورژن 12 میں اگر'رٹن فارم' والی جگہ اردو یونیکوڈ الفاظ ڈال کر اس کے سامنے 'اسپوکن فارم ' میں اسی لفظ کواسی تلفظ کے ساتھ انگریزی حروف میں لکھ کر ایڈ کرنے کے بعد ٹرین کرلیا جائے تو انپیج یا کسی بھی اردو ایڈیٹر اور ٹرانسلٹریشن کی ضرورت نہیں،بلکہ کسی بھی ورڈپروسیسر میں براہ راست اردو لکھنا ممکن ہے اور مجھے اس کا خاصا تجربہ ہے۔اصل میں میں ایک ویڈیو ٹیوٹوریل کے ذریعے اس مفید عمل کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں لیکن یہاں پر ویڈیو اپلوڈ کرنے یا اس کا لنک فراہم کرنے کے طریقے سے نابلد ہوں۔
 
تاہم اس کے لئے' محفلل' میں اردو کی ایک کثیرالالفاظ ورڈ لسٹ دستیاب ہونی اشد ضروری ہے جس میں ہر اردو لفظ کے مقابل دو بیک سلیش کے بعد اس کے تلفظ کا انگریزی لفظ ہونا چاہئے ،پھر ڈریگن سے کسی بھی جگہ اردو 5 گناء تیزی سے لکھنا بالکل ممکن اور آسان ہے۔ورنہ دوسری صورت میں لاکھ کے قریب الفاظ اردو میں ،اس کے بعد انگریزی میں لکھنابجائے خود اس تجربے کی کامیابی سے پہلے ہی شدید تھکاؤٹ اوربیزاری کا باعث بنکر اس کے ثمرات سے فائدہ اٹھائے بغیرخیرباد کہنے پر آدمی کو مجبور کردیتا ہے۔رہی بات کہ آیا ڈریگن اردو میں مطلوبہ نتائج دیتا ہے یا نہیں تو میرا جواب سو فیصد ہاں میں ہے، کیونکہ میں خود اس کا کامیاب تجربہ کرتا رہتا ہوں،تاہم کئی ہفتوں کی محنت سے میں اب تک ڈريگن کی ویکیبلری میں محض 'الف' کے تمام مروجہ الفاظ اور 'ب' کے ابتدائی الفاظ شامل کرسکا ہوں۔اسی لئے ایک بار پھر زور دیکر استدعا کررہاہوں کہ اس زبردست اور مفید مقصد کے لئے اجتمائی کوشش ضرور ہونی چاہئے جس سے بلاشبہ بہتوں کا بھلا ہوگا۔شکریہ،،،
 
آخری تدوین:
آپ ویڈیو کو یو ٹیوب یا ویمیو پر ہوسٹ کر دیں اور ویڈیو کا ربط یہاں مراسلے میں فراہم کر دیں، ویڈیو از خود امبیڈ ہو جائے گا۔ :) :) :)
ابن سعید بھائی،یوٹیوب پر تو بندش کی وجہ سے ناممکن ہے،تاہم ميں ڈیلی موشن پر اپنی سی کوشش کرونگا۔
 
محمد اسلم

محفلین
نبیل بھائی ،ڈریگن نیچرلی اسپیکنگ ورژن 12 میں اگر'رٹن فارم' والی جگہ اردو یونیکوڈ الفاظ ڈال کر اس کے سامنے 'اسپوکن فارم ' میں اسی لفظ کواسی تلفظ کے ساتھ انگریزی حروف میں لکھ کر ایڈ کرنے کے بعد ٹرین کرلیا جائے تو انپیج یا کسی بھی اردو ایڈیٹر اور ٹرانسلٹریشن کی ضرورت نہیں،بلکہ کسی بھی ورڈپروسیسر میں براہ راست اردو لکھنا ممکن ہے اور مجھے اس کا خاصا تجربہ ہے۔اصل میں میں ایک ویڈیو ٹیوٹوریل کے ذریعے اس مفید عمل کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں لیکن یہاں پر ویڈیو اپلوڈ کرنے یا اس کا لنک فراہم کرنے کے طریقے سے نابلد ہوں۔
یہ دونوں تو ایک ہی بات ہوئی نا؟
 
اوشو

لائبریرین
بہت عرصہ پہلے Dragon Naturally Speaking اور IBM Via Voice پر اردو ٹائپنگ کے لیے کچھ تجربات کئے تھے۔ اور میرے تجربے کے مطابق آئی بی ایم کا رزلٹ ڈریگن سے بہت بہتر تھا۔
ڈکشنری بنانے کے لیے کافی وقت درکار تھا۔ اور میں یہ سب فارغ وقت کے تجربات کے طور پر کر رہا تھا۔ اس لیے بس اس چیز کو کر کے دیکھا اور چھوڑ دیا۔ ویسے ان کے نتائج بہت تسلی بخش تھے۔
 
arifkarim

معطل
یہ دونوں تو ایک ہی بات ہوئی نا؟
جی بالکل۔ میں یہی بات واضح کرنے والا تھا لیکن آپنے پہلے کر دی :)
ٹرانسلٹریشن کا بہترین نظام کی اسٹروکس میں ہے جو کہ ہمنے نستعلیق ترسیمہ جات پر مبنی فانٹس کیلئے بنایا تھا۔ اس نظام میں ایرر کا کوئی اہتمام باقی نہیں رہتا کیونکہ ہم کلیدی تختہ جیسے فونیٹک کے کی اسٹروک لاطینی میں ٹائپ کر دیتے ہیں ان ترسیمہ جات یا الفاظ کیلئے جو ہم لکھنا چاہتے ہیں۔ جیسے:
محمد = mHmd
فیضی = fiJi
یوں لاطینی سے اردو ٹرانسلٹریشن بعد میں کوئی معمہ نہیں رہتا۔ وہ الگ بات ہے کہ آیا ڈریگن نیچرلی اس نظام کو بہترین انداز میں اسپورٹ کر پاتا ہے یا نہیں۔

بہت عرصہ پہلے Dragon Naturally Speaking اور IBM Via Voice پر اردو ٹائپنگ کے لیے کچھ تجربات کئے تھے۔ اور میرے تجربے کے مطابق آئی بی ایم کا رزلٹ ڈریگن سے بہت بہتر تھا۔
مطلب کتنے فیصد بہتر تھا؟ یہ پروگرام تو مجھے کافی پرانا معلوم ہوتا ہے۔

ڈکشنری بنانے کے لیے کافی وقت درکار تھا۔ اور میں یہ سب فارغ وقت کے تجربات کے طور پر کر رہا تھا۔ اس لیے بس اس چیز کو کر کے دیکھا اور چھوڑ دیا۔ ویسے ان کے نتائج بہت تسلی بخش تھے۔
شکریہ۔ اسبارہ میں تفصیل سے لکھیں کہ آپکے تجربات کس نوعیت کے تھے اور کتنی کامیابی ہوئی۔

اگر ایسا کوئی سافٹ ویئر موجود ہے تو یقیناََ میرے لیے یہ ایک بہت بہت بڑی خبر ہے -
جی سافٹوئیر تو بہت سے موجود ہیں پر مسئلہ سب میں ایک ہی ہے کہ اردو کیلئے اسکو کیسے ٹرین کیا جائے کہ ایک سے زیادہ افراد یعنی مختلف آواز، لب و لہجہ والے بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔
 
اوشو

لائبریرین
مطلب کتنے فیصد بہتر تھا؟ یہ پروگرام تو مجھے کافی پرانا معلوم ہوتا ہے۔

جی یہ کافی پرانا پروگرام ہے۔ آئی بی ایم یہ سافٹ ویئر ڈریگن نیچرلی سپیکنگ بنانے والی کمپنی کو بیچ چکی ہے۔ اس لیے اب تو ڈریگن ہی بیسٹ ہے۔ میں جب کی بات کر رہا ہوں تب یہ تجربے جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے ونڈوز 95 یا 98 میں کیے تھے۔جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے سب سے بڑا فرق یہ تھا کہ اس وقت ڈریگن کا جو ورژن تھا اس کا اپنا ایڈیٹر تھا اس کے علاوہ وہ کہیں اور سپورٹ نہیں کرتا تھا۔ جب کہ آئی بی ایم وایا وائس سے کسی بھی ایڈیٹر میں کام ہو جاتا تھا۔ اردو یونی کوڈ کا تو کچھ علم نہیں تھا اس لیے ڈریگن نے ان پیج پر کام نہیں کیا تو آئی بی ایم ٹرائی کیا۔ جس نے ان پیج میں زبردست رزلٹ دیا۔
نیز اس کو ٹرین بھی باآسانی کیا جاسکتا تھا اور انگلش کے کام میں بھی ڈریگن کی نسبت اس کا رزلٹ کافی بہتر تھا۔ اور انٹرفیس بھی آسان تھا۔
اب کئی سال بیت گئے دوبارہ اس بارے میں کچھ کرنے کی فرصت نہیں ملی۔
اس کے علاوہ بھی اردو پر کئی تجربات کئے تھے لیکن وہ صرف شوق کی حد تک تھے۔حتی کہ Corel DRAW - 5 میں کچھ جگاڑ لگا کر کسی حد تک اردو لکھنے میں کامیابی بھی حاصل کی تھی پھر کام کے دھندوں میں ایسے الجھے کے شوق بھی بھول بھلا گئے :(
 
محمد اسلم

محفلین
متفق۔ فی الحال ڈریگن نیچرلی ہی سے کام چلانا پڑے گا۔
مختلف آواز و لہجہ پر ڈریگن کا اب تک سب سے نیا ورژن بھی کچھ خاص نتیجہ نہیں دے سکے گا،،،
ویسے کیا کسی نے ڈریگن کا پرانا 8 ورژن آزما کر دیکھا ہے،،بغیر کسی باہری مائک کے،،، لیپ ٹاپ کے مائک پر بھی اچھا کام کرتا ہے،،، مشکل صرف وکیبلری کے امپورٹ اور ایکسپورٹ میں ہے،،، یعنی نہیں ہوتا ہے ،،، یونیکوڈ اردو میں،،، اور اعراب و فل اسٹاپ بھی نہیں چلتے ہیں۔۔۔لیکن اردو چلتی ہے۔
 
ڈریگن نیچرلی سپیکنگ ایک انگریزی سافٹ وئر ہے جو کہ انگلش بولنے پر اسے آپ کی اپلیکیشن میں ٹائپ کرتا جاتا ہے۔ غالبا آج کل اس کا ورژن 10 مارکیٹ میں دستیاب ہے
کچھ عرصہ قبل راقم الحروف کو کچھ بھاری مواد اردو میں ٹائپ کرنے کی ضرورت پڑ گئی (یہ انپیج کے دور کی بات ہے) اردو کی او سی آر اپلیکیشن کی عدم دستیابی کی صورت میں مجھے خیال آیا کہ کیا ہی اچھا ہو اگر ڈریگن نیچرلی سپیکنگ بولنے پر اردو بھی ٹائپ کر دے
ہم چونکہ خوابوں بلکہ سرابوں کے پیچھے بھاگنا فرض عین سمجھتے ہیں لہذا میں نے ڈریگن نیچرلی سپیکنگ میں اردو لکھنے کی بلکہ اس سے اردو لکھوانے کی کوششیں شروع کر دیں
ابتدائی طور پر مجھے یہ اندازہ ہو گیا کہ یہ کام ناممکن نہیں بلکہ بہت آسانی سے ہو سکتا ہے
اور میں نے انتہائی کامیابی سے نہ صرف اردو لکھوائی بلکہ اسے بہت دیر تک استعمال بھی کیا تاوقتیکہ ایک غیر متوقع ہارڈ ڈسک کریش نے میری ڈکشنری کا صفایا کر دیا لیکن اس وقت تک میرا کام مکمل ہو چکا تھا
میرا طریقہ واردات یوں تھا
1۔ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ انسٹال کریں اور اپنی یوزر سیٹنگ میں انڈین لہجہ منتخب کر لیں
2۔ اب ایک نئی ڈکشنری اس میں شامل کر دیں
3۔ ڈکشنری میں تمام اردو الفاظ جو آپ بول سکتے ہیں شامل کر دیں یہ کام آپ ٹیکسٹ فائل سے امپورٹ کر کے بھی کر سکتے ہیں
4۔ اب مشکل مرحلہ ہے اور وہ ہے ٹریننگ کا، ایک ایک کر کے الفاظ کی آوازیں اپنی آواز میں ریکارڈ کرواتے جائیں
5۔جتنی آوازیں آپ نے ریکارڈ کروا دی ہوں گی وہ سب کی سب فورا دستیاب ہو جائیں گی

نتائج
اس طریقہ کار سے حیرت انگیز نتائج سامنے آتے ہیں راقم الحروف نے اس طریقہ کار سے دو ضخیم کتب اردو ان پیج میں کنورٹ کی ہیں (اب اس وقت ابھی علوی یا جمیل نستعلیق فونٹس تھے ہی نہیں )
لیکن ایک بات ضرور ہے کہ یہ سارا محنت اور وقت طلب کام ہے، اور اگر آپ نے کبھی کبھار اردو الکھنا ہوتی ہے تو پھر یہ طریقہ شاید آپ کے لیے نہیں لیکن اگر آپ روزانہ اردو کے انبار ٹائپ یا کمپوز کرتے ہیں تو یہ طریقہ آپ کی نجات کا ضامن ہے

ایک اچھی بات یہ ہے کہ ایک ڈریگن کی ڈکشنری اگر سٹینڈرڈ بنا لی جائے تو وہ ہر جگہ استعمال ہو سکتی ہے اور امپورٹ ایکسپورٹ سے کام چل سکتا ہے
اس طرح ہر نئے آنے والے کو دوبارہ سے ڈکشنری نہیں بنانی پڑے گی

الفاظ کی صحت : اگرچہ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ بہت اچھا کام کرتا ہے لیکن چونکہ یہ سافٹ وئر ہے اور ہمارا لہجہ اتار چڑھاؤ مختلف ہوتا رہتا ہے تو یہ کبھی کبھی غلط لفظ بھی ٹائپ کر دیتا ہے میرے تجربے میں اس کی الفاظ کی صحت تقریبا 90 فی صد رہی لیکن حیرت انگیز طور پر یہ بڑھتی چلی گئی یہاں تک کہ پراجیکٹ کے آخری فیز میں میں خواتین کی طرح نان سٹاپ بولتا تھا اور یہ نان سٹاپ لکھتا تھا

باقی اگر کچھ اراکین محفل ساتھ دینے کی حامی بھریں تو اس کو ایک باقاعدہ پراجیکٹ کی شکل دے کر نئی ڈکشنری کا چند ہی ہفتوں میں اس پر تمام کام مکمل کیا جاسکتا ہے اور پھر یہ تمام دوستوں کے لیے محفل کی طرف سے ایک تحفہ ہو گا

آپ کے ذہن میں کوئی سوال ابھرے تو ضرور سامنے لائیے گا
میں اس دعوے سے مکمل اور صددرصد فیصد اتفاق کرتا ہوں کہ اگر اردویونیکوڈمیں ورڈلسٹ(میں لفظ ڈکشنری دانستہ استعمال نہیں کررہا) بمع 2بیک سلیش (||) اور اس اردو لفظ کے عین مقابل انگریزی حروف میں وہی اردو لفظ پر مشتمل ورڈلسٹ ہمارے محبوب دیوان خانہ 'محفل' میں سب کے لئے برائے ڈانلوڈ دستیاب ہو تو 'ڈریگ نیچرلی اپیکنگ ورژن 12 سے اردو لکھنا کجھ بھی مشکل نہیں۔تاہم یہ ورڈ لسٹ ایسی ہونی چاہئے جو اردو کے کے تمام رائج اور بکثرت مستعمل الفظ کا احاطہ کرے اور ان جملہ اردو الفاظ کی تعداد کسی طرح 80 ہزار سے لیکر ایک لاکھ سے کم نہیں ہوگی۔چنانچہ اب یہ سمجھ لینا کوئی مشکل نہیں کہ یہ کام کسی اکیلے کے بس کا روگ نہیں۔ہاں یہ ضرور ہے کہ چند احباب کی محنت سے ایک وسیع خلقت اس کے ثمرات سے مستفید ضرور ہوگی اور یہ بجائے خوداردو کی ایک گرانقدر خدمت ہوگی۔
 
یہ واقعی ایک گراں قدر خدمت ہوگی-
 
آپ ویڈیو کو یو ٹیوب یا ویمیو پر ہوسٹ کر دیں اور ویڈیو کا ربط یہاں مراسلے میں فراہم کر دیں، ویڈیو از خود امبیڈ ہو جائے گا۔ :) :) :)
محترم ابن سعید بھائی،آپ دوستوں سے گذارش ہے کہ اردو یونیکوڈ کی ورڈ لسٹ کی فراہمی کے لئے فی الفور اورسنجیدہ کوششیں شروع ہونی چاہئیں۔شکریہ
 
ورڈ لسٹ تو کئی موجود ہیں، لیکن صرف ورڈ لسٹ سے کیا بننے والا ہے۔ :) :) :)
درست فرمایا آپ نے ابن سعید بھائی مگر میں اس ورڈلسٹ کی بات کررہاہوں جس میں یونیکوڈ اردو کے بالمقابل 2 بیک سلیش کے بعد انگریزی میں اسی اردو لفظ کا 'اسپوکن فارم' موجود ہوگا ،تب ملاحظہ کیجئے گا کہ کیا ظہور میں آتا ہے!
 
اسد

محفلین
میں نے اس لڑی میں ورڈ لسٹ کا ربط دیا ہے آپ اس میں سپوکن فورم شامل کر دیں۔
میں نے اردو الفاظ کی دو ٹیکسٹ فائلیں کمپریس کر کے اپلوڈ کر دی ہیں۔
vocab02.txt میں ڈیڑھ سو سے زیادہ اردو الفاظ اور ان کے انگلش تلفظ محفوظ ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ میرے انگلش تلفظ سے اتفاق نہ کریں، اس صورت میں انہیں اپنے مطابق درست کر لیں۔
HighFreqWordList01-DNS.txt میں تقریباً 4800 اردو الفاظ اور دو 'بیک سلیش' موجود ہیں، ہر سطر کے آخر میں لفظ کا انگلش تلفظ شامل کرنا ہو گا۔
 
میں نے اس لڑی میں ورڈ لسٹ کا ربط دیا ہے آپ اس میں سپوکن فورم شامل کر دیں۔
جی ازحد شکریہ اسد صاحب ،آپ کی فراہم کردہ ہر دو لسٹیں میں نے ڈاؤنلوڈ کرلی ہیں اور بلاشپہ میں آپ کی اس کاوش اور تعاون کو تہہ دل سے سراہتا بھی ہوں تاہم ضرورت ایک مکمل اردو +انگریزی ورڈ لسٹ کی ہے۔
 
http://www.hindidictation.com/Index1.html
دوستو،کم ازکم ہندی ڈکٹیشن کی حد تک تو مسئلہ کافی حل ہوگیا ہے کیونکہ اوپر فراہم کیا گیا ربط ایک ویب سائٹ کا ہے جہاں پر آپ آن لائن اسپیچ ریکگنیشن کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں اور جس کی دستیاب زبانوں میں ہندی بھی شامل ہے،اب کرنا صرف یہ ہے کہ ہندی لینگویج کو ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں سے منتخب کرکے درست اورواضح آوازاورتلفظ کے ساتھ اردو میں ڈکٹیشن دیں اور چونکہ اردواورہندی کم وبیش ایک ہی زبان ہونے کی وجہ سے آپ کی اردوعبارت یا ڈکٹیشن ہندی میں تیزرفتای کے ساتھ ٹائپ ہوتی جائیگی ،اس کے بعد کرنا یہ ہے کہ اس ٹائپ شدہ ہندی عبارت کو کاپی کرکے اس ربط میں جائیںhttp://uh.learnpunjabi.org/ اورکاپی کی ہوئی عبارت کو پیسٹ کرکے ٹرانسلٹریٹ کا بٹن دبائیں۔آپ کا ہندی ٹیکسٹ من وعن اردو میں منتقل ہوکر آپ کے سامنے ہوگا۔اس عبارت میں تھوڑی بہت غلطیاں ہوسکتی ہیں جیسے اردو میں مروجہ بہت سے الفاظ کا ہندی میں دستیاب نہ ہونا وغیرہ۔لیکن میرے نزیک کچھ نا ہونے سے کچھ ہونا بہت بہتر ہے۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ویب سائٹ والوں کو اردو زبان بھی شامل کرنے کے لئے آمادہ کیا جانا چاہئے۔
 
آخری تدوین:
ارے ،ایک بات بتانا تو میں بھول ہی گیا،معذرت،اور وہ یہ کہ ہندی ڈکٹیشن کی مذکورہ ویب سائٹ کو صرف گوگل کروم براؤزرمیں ہی کام میں لایا جاسکتا ہے، دیگر ویب براؤزرز کو یہ سپورٹ نہیں کرتا ہے۔
 
Top