آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

شہزاد وحید

محفلین
ریسنٹلی فارگو کا پانچواں سیزن، ریچر کا دوسررا سیزن اور مونارچ کا پہلا سیزن دیکھنا شروع کیا۔ تینوں بہت ہی اعلی پائے کی سیریز ہیں۔ فارگو توٹرو ڈیٹیکٹو کی طرح ہر سیزن میں نئے کردار اور نئی کہانی لیکرآتی ہے جبکہ ریچر گزشتہ سے پیوستہ ہے۔ مونارچ کا تو سیزن ہی پہلا ہے۔

Fargo_season_5_promotional_poster.jpg
Reacher_TV_poster.jpg
Monarch_Legacy_of_Monsters_poster.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
ابھی ابھی The Brothers Sun کی تمام اقساط ختم کیں۔ کیا ہی زبردست سیریز تھی۔ میں سیریز دیکھتا تو بہت ہوں لیکن لکھتا یہاں صرف اس بارے ہوں جو مجھے پسند آتی ہے۔ یعنی میری طرف سے تجویز کردہ ہوتی ہے۔ ہاں البتہ جسے وائیلنس سے ذرا بھی الرجی ہے وہ اس سیریز سے دور رہے کیوں وہ اس میں کوٹ کر بھرا ہے۔ تائیوان کی گینگسٹر فیملی سے پیش آنے والے خونی حالات اور زندگی اور موت کی جنگ کے بیچ کچھ کامیڈی کا تڑکا آپ کو پسند آئے گا۔

The_Brothers_Sun.jpg
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
سولو لیولنگ کی بہت دھوم ہے۔۔۔ مانگا بھی شروع کیا تھا چند سال قبل۔۔۔ اور کافی سارا پڑھا بھی ہوا ہے۔۔۔ ابھی اس برس سیزن شروع ہوا ہے۔۔۔پانچ اقساط آ چکی ہیں اور ہم بھی کھڑے ہوئے ہیں گنہاگار کی طرح
MV5BYWMwYmYwNjMtMmE0MC00ODdhLTgzYzQtYzA3MDQ5OWRmZWNhXkEyXkFqcGdeQXVyMTUzMTg2ODkz._V1_.jpg
 
اس کی انگریزی ڈبنگ تو نہیں آئی ابھی۔میں تو انگریزی ڈبنگ آنے پر ہی دیکھتا ہوں۔ فل میٹل الکیمسٹ کی طرز پر کوئی نظر میں تو بتائیںے گا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اس کی انگریزی ڈبنگ تو نہیں آئی ابھی۔میں تو انگریزی ڈبنگ آنے پر ہی دیکھتا ہوں۔ فل میٹل الکیمسٹ کی طرز پر کوئی نظر میں تو بتائیںے گا۔
انگلش ڈبنگ کا معلوم نہیں، میں تو اوریجنل ہی دیکھتا ہوں۔۔۔ وہ بھی اچھا تھا۔۔۔۔ فل میٹل الکیمسٹ برادرہڈ دیکھا ہے آپ نے؟ یا پورا مکمل والا دیکھا ہے۔۔۔

پس نوشت: ایک معروف پائریٹڈ اینمے سائٹ پر ڈبنگ کے ساتھ دستیاب ہے۔
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
Ninja Kamui کی پہلی قسط دس فروری کو آگئی۔۔۔ دوسری قسط اب اٹھارہ کو آئے گی۔۔۔۔ اس کا بھی کافی انتظار تھا مجھے۔۔۔۔ ننجا سلئیر کی طرز کا اسے سمجھ سکتے ہیں۔۔ پر ان کے پاس بجٹ اچھا ہے۔۔

MV5BYzJjMDQyNzEtZjAxMS00OTg2LTg4YjYtYTlmZjJkZjc3MDhiXkEyXkFqcGdeQXVyMTY0ODA4Njkw._V1_FMjpg_UX1000_.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
انگلش ڈبنگ کا معلوم نہیں، میں تو اوریجنل ہی دیکھتا ہوں۔۔۔ وہ بھی اچھا تھا۔۔۔۔ فل میٹل الکیمسٹ برادرہڈ دیکھا ہے آپ نے؟ یا پورا مکمل والا دیکھا ہے۔۔۔

پس نوشت: ایک معروف پائریٹڈ اینمے سائٹ پر ڈبنگ کے ساتھ دستیاب ہے۔
میں نے دونوں دیکھے تھے۔2003 والا پہلے اور 2009 والا برادر ہوڈ کئی سال بعد۔اس زمانے میں میرے پاس سی ڈی رائٹر ہوا کرتا تھا جو چیز پسند آتی ، رائٹ کرمحفوظ کر لیا کرتا تھا،آج بھی تمام سی ڈیز سمبھلی ہوئی پڑی ہیں لیکن کیا پتہ تھا کہ بہت جلد56کےبی انٹرنیٹ کے زمانے سے ہم100 ایم بی کے زمانے میں شفٹ ہو جائے گیں اور سی ڈیز کی جگہ کلائوڈ آرکائیوز لیں گی۔ایک کلک پرجس دور کا جوچاہیے ہو گا وہ مل جایا کرے گا۔
مجھے اسی اور نوے کی دہائی کی اینمی بہت پسند آتی ہے اور مجھے لگا نہیں تھا لکہ فل میٹل الکیمسٹ دیکھنے کے بعد مجھے برادر ہوڈ بھی پسند آئے گا۔اینمی کے ساتھ میرا عشق کاسل ان سکائے، دا ویلی آف ونڈ، پرنسز منانکے اور سپرٹڈ اوے جیسے شاہکار دیکھنے کے بعد شروع ہوا تھا اور پھر زمانہ طالب علمی انہی چکروں گزرا تھا۔لیکن مجھے کبھی بھی یہ شوق نہیں چرایا کہ جاپانی زبان میں ہی دیکھنا شروع کر دوں۔ انگریزی زبان میں مکمل دلچسپی رہتی ہے۔ اور جس ڈبنگ کی آپ بات کر رہے ہیں وہ آفیشل ڈبنگ نہیں ہے۔ ان آفیشل ڈبنگز زیادہ تر کچرا ہوتی ہیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
مجھے ڈبنگ بالکل پسند نہیں۔ اوریجنل آواز کے ساتھ انگریزی سب ٹائٹل ہی دیکھتا ہوں
آپ تو بین اقوامی شخصیت ہیں اتنی محنت سے بہتر آپ جاپانی سیکھ لیں۔ :) ویسے انگریزی بمقابلہ جاپانی زبان مع سب ٹائٹلز کی جنگ کی تاریخ بھی صلیبی جنگوں جتنی ہی طویل ہے۔
 
Top