آپشنز غائب ہوگئے ہیں

یوسف-2

محفلین
السلام و علیکم
نئے ورژن میں کچھ آپشنز نظر نہیں آرہے جیسے اپنے دھاگے کو مدون کرنا یا کسی اور کے دھاگے کو لائک کرنا۔
 
اپنا دھاگہ مدون نہیں کر سکتے لیکن اپنے پیغامات مدون کر سکتے ہیں۔ یعنی آپ دھاگے کا عنوان نہیں تبدیل کر سکتے۔ یہ کام مدیران کا ہے۔ اگر کوئی تبدیلی مقصود ہو تو آپ اپنے ہی پیغام کو رپورٹ کر دیں اور اسباب میں رپورٹنگ کا سبب لکھ دیں۔ اس طرح کوئی بھی مدیر اس کو مدون کر دے گا۔ ضروری نہیں کہ رپورٹنگ محض منفی ہی ہو۔ :)

دھاگے کو لائک نہیں کیا جا سکتا لیکن ہر پیغام کے نیچے اس کو لائک/پسند کرنے کا ربط موجود ہوتا ہے۔ :)
 
مغزل

محفلین
دوست بنانے کا سلسلہ موجودہ نظام میں مجھے نظر نہیں آیا۔۔ کیا وہ سلسلہ ختم کردیا گیا ہے۔۔ گر نہیں تو مجھے رہنمائی کی حاجت ہے۔۔
 
دوست بنانے کا سلسلہ موجودہ نظام میں مجھے نظر نہیں آیا۔۔ کیا وہ سلسلہ ختم کردیا گیا ہے۔۔ گر نہیں تو مجھے رہنمائی کی حاجت ہے۔۔

اس میں دوست نہیں بلکہ فالوور اور فالوئنگ جیسا نظام ہے، جیسا کہ ٹوئیٹر وغیرہ میں ہوتا ہے۔ :)
 
یوسف-2

محفلین
ابن سعید برادر
وضاحت اور جواب دینے کا شکریہ
مگر میرا مطلب بھی یہ تھا کہ میں اپنے پیغام ہی کی تدوین سے قاصر ہوں۔ اپنے پیغام کو مدون کرنے اور دیگر پیغامات کو لائک کرنے والا آپشن ہی مجھے نظر نہیں آرہا۔ یہ ع
کہاں ہے، کس طرف کو ہے کدھر ہے
 
ہم ابھی اس معاملے کی جانچ کر لیتے ہیں۔ :)
 
ابن سعید برادر
وضاحت اور جواب دینے کا شکریہ
مگر میرا مطلب بھی یہ تھا کہ میں اپنے پیغام ہی کی تدوین سے قاصر ہوں۔ اپنے پیغام کو مدون کرنے اور دیگر پیغامات کو لائک کرنے والا آپشن ہی مجھے نظر نہیں آرہا۔ یہ ع
کہاں ہے، کس طرف کو ہے کدھر ہے

ہم نے معاملے کی جانچ کی تو ہمیں کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا۔ تدوین کا ربط آپ کے مراسلوں کے زیریں حصے میں ٹھیک آپ کے دستخط کے نیچے موجود ہونا چاہئے۔ وہاں رپورٹ اور تدوین دونوں روابط ہونے چاہئیں۔ اس کے علاوہ اسی سطر میں بائیں سرے پر جواب اور پسند کرنے کے روابط ہونے چاہئیں۔ واضح رہے کہ آپ دوسروں کے پیغامات کے نیچے تدوین اور اپنے پیغامات کے نیچے لائن کے روابط نہیں پائیں گے۔

ہم اس معاملے کو زیادہ بہتر طور پر سمجھ سکیں گے اگر آپ ایک عدد اسکرین شاٹ عنایت فرما دیں۔
 
یوسف-2

محفلین
اب غور سے دیکھنے پر پتہ چلا کہ میرے سارے آپشنز ہی غائب ہیں۔ کسی پیغام کو اقتباس کے ساتھ جواب دینا، پیغام کو رپورٹ کرنا، فائل اپلوڈ کرنا وغیرہ وغیرہ ۔ اسکرین شاٹ پیش ہے۔ پتہ نہیں یہ بھی طاہر ہوتا ہے یا نہیں۔ پیش منظر میں تو نظر نہیں آرہا لہٰذا لنک بھی دے رہا ہوں
http://imageshack.us/photo/my-images/23/optionsas.gif
optionsas.gif
 
دلچسپ! کیا آپ نے تھیم اور زبان بدل کر دیکھا؟ ساتھ ہی ذرا براؤزر کا کیشے وغیرہ کلئر کر لیجئے ایک دفعہ اور یقینی بنا لیجئے کہ جاوا اسکرپٹ فعال ہے۔ آپ براؤزر کون سا استعمال کرتے ہیں اور کوئی براؤزر پلگ ان مثلاً ایڈ بلاکر وغیرہ تو استعمال نہیں کرتے؟ :)
 
یوسف-2

محفلین
اتنی ٹیکنیکل زبان اگر میری سمجھ میں آتی ہوتی توپھر یہ مسئلہ مجھے تنگ کرنے کی جرات کرتا ۔ ہا ہا ہا
خیر جو کچھ سمجھ میں آیا ہے، اس کا جواب یوں ہے کہ میں اپنی کمپنی کا فراہم کردہ خصوصی انٹر نیٹ ایکسپلورر استعمال کر رہا ہوں، جس میں ایڈ بلاکر بھی ہوگا کہ میں اس ایکسپلورر کے ذریعہ بہت سی سائٹس کو وزٹ نہیں کر سکتا۔
تھیم اور زبان کہاں سے اور کیسے بدلا جاسکتا ہے؟ اور جاوا اسکرپٹ کی فعالیت (اف میری آئی ٹی جاہلیت ) کو کیسے یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
زحمت کی پیشگی معذرت ۔ ویسے میں براؤزر تبدیل کرکے ٹرائی کرتا ہوں۔ شاید مسئلہ حل ہوجائے۔
 
اگر آپ کسی اور براؤزر بلکہ اپنے آفس سے باہر کہیں چیک کر سکیں تو کم از کم یہ اندازہ ہو جائے گا کہ مسئلہ آپ کے اکاؤنٹ کے ساتھ ہے یا پھر براؤزر یا نیٹورک کے ساتھ۔ اگر اکاؤنٹ کا مسئلہ ہوا (جو کہ نہیں لگتا کیوں کہ ہم نے آپ کی پرمیشنز چیک کر لی ہیں) تو ہم حل کر سکیں گے، اگر سافٹوئیر میں کوئی بگ ہوا تو ڈیویلپرز کو رپورٹ کر سکیں گے اور اگر آپ کے آفس میں مسئلہ ہوا نیٹورک ایڈمنسٹریٹرز کے عقل سلیم کی دعاء کر سکین گے۔ :)

تھیم اور زبان کی تبدیلی کے لئے دائں جانب بالکل نیچے نستعلیق اور اردو لکھا ہوگا، ان دونوں کو آزمائیں۔ :)

جاوا اسکرپٹ کی فعالیت جانچنے کے لئے ایک کام تو یہ کر سکتے ہیں کہ کسی کی نمائندہ تصویر پر کلک کریں، اگر ایک پاپ اپ کھلتا ہے تو جاوا اسکرپٹ فعال ہوگا اور اگر آپ پروفائل پیج پر چلے جاتے ہیں تو شاید جاوا اسکرپٹ فعال نہ ہو۔ :)

زحمت کی کوئی بات نہیں، انتظامیہ کا کام ہی ہے محفلین کے مسائل حل کرنا اور یقینی بنانا کہ احباب کو کم سے کم مسائل در پیش ہوں۔ :)
 
Top