آٹا چینی مہنگا ہونے میں ہماری کوتاہی ہے، وزیراعظم کا اعتراف

جاسم محمد

محفلین
آٹا چینی مہنگا ہونے میں ہماری کوتاہی ہے، وزیراعظم کا اعتراف
ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے
1988637-imrankhan-1581768393-311-640x480.jpg

عام آدمی کو ارزاں نرخوں پر اشیاء خورونوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان


لاہور: وزیراعظم عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ آٹا چینی مہنگا ہونے میں حکومت کی کوتاہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، میں نے کہا تھا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر فلاحی ریاست بنائیں گے، منصوبہ بندی کے تحت حکومت کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے اور پلان کرکے تاثر دیا جارہا ہے کہ ملک میں صورتحال ٹھیک نہیں، ہر بات پر دوسرا سوال یہ پوچھا جاتا ہے کہ کہاں ہے نیا پاکستان؟۔

عمران خان نے کہا کہ روپے کی قدر گرنے سے گھی کی قیمت میں اضافہ ہوا، سب پتہ چل گیا ہے کہ کس نے مہنگائی کر کے فائدہ اٹھایا، آٹا چینی مہنگا ہونے میں ہماری کوتاہی ہے یہ میں مانتا ہوں، انکوائری ہور ہی ہے مہنگائی سے پیسا بنانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے تحت اسپتالوں میں انتظامی تبدیلیاں لےکر آرہے ہیں، لیکن افسوس ہے کہ کچھ لوگ اسپتالوں میں اصلاحات لانے کے مخالف ہیں۔

خوراک کا بحران پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا حکم

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی کہ اشیائے خورونوش کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان سے وزیراعلی پنجاب نے ملاقات کی جس میں صوبے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلی نے عمران خان کو مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اٹھانے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کو ارزاں نرخوں پر اشیاء خورونوش کی فراہمی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 15 ارب کا پیکج دیا ہے، آٹا اور چینی کی سرکاری قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اشیاء خورونوش کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔
 
ہم کچھ مزید اعترافات کی صلاح بھی دئیے دیتے ہیں:

1) دوائیں مہنگی ہونے میں ہماری کوتاہی ہے
2) روپے کی قدر کم ہونے میں ہماری کوتاہی ہے
3) پشاور جنگلہ بس پراجیکٹ میں ہماری کوتاہی ہے
4) گیس مہنگی ہونے میں ہماری کوتاہی ہے
5) بجلی مہنگی ہونے میں ہماری کوتاہی ہے
6) بسوں کے کرائے بڑھنے میں ہماری کوتاہی ہے
7) پیٹرول مہنگا ہونے میں ہماری کوتاہی ہے
8) نئے ڈیولپمنٹ پراجیکٹ شروع نہ کرنے میں ہماری کوتاہی ہے
9) ۔۔۔
10) ۔۔۔
اینڈ کاؤنٹنگ
 

جاسم محمد

محفلین
1) دوائیں مہنگی ہونے میں ہماری کوتاہی ہے
دوائیں باہر سے امپورٹ ہوتی ہیں۔ روپے کی قیمت کم ہونے پر دوائیں مہنگی ہوں گی

2) روپے کی قدر کم ہونے میں ہماری کوتاہی ہے
18 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ عمران خان نے نہیں چھوڑا تھا۔ اس خسارہ کو کم کرنے کیلئے روپے کی قدر کم ہوئی۔

3) پشاور جنگلہ بس پراجیکٹ میں ہماری کوتاہی ہے
یہ بات درست ہے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ بھی یہی کہتی ہے۔

4) گیس مہنگی ہونے میں ہماری کوتاہی ہے
مہنگی ترین گیس کے معاہدہ عمران خان نے نہیں کئے نہ ہی گیس سیکٹر میں ریکارڈ خسارے اس حکومت میں شروع ہوئےتھے۔

5) بجلی مہنگی ہونے میں ہماری کوتاہی ہے
خطے کی مہنگی ترین بجلی بنانے کے معاہدہ بھی اس حکومت نے نہیں کئے۔ یہ سب پچھلی حکومت کے کارنامے ہیں۔

6) بسوں کے کرائے بڑھنے میں ہماری کوتاہی ہے
تیل ، گیس، بجلی مہنگی تو کرائے بھی مہنگے۔ اس میں کونسی راکٹ سائنس ہے۔

7) پیٹرول مہنگا ہونے میں ہماری کوتاہی ہے
تیل، گیس ڈالروں میں امپورٹ ہوتی ہے۔ ڈالر مہنگا تو ہر چیز مہنگی۔ کوئی راکٹ سائنس نہیں۔

8) نئے ڈیولپمنٹ پراجیکٹ شروع نہ کرنے میں ہماری کوتاہی ہے
جب ملک کا آدھا بجٹ پچھلی حکومت کے لئے گئے قرضوں اور خساروں کی مد میں جا رہا ہو تو نئے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے وسائل کہاں سے آئیں گے؟ گنجی نہائے گی کیا نچوڑے گی ۔
حال ہی میں عمران خان نے میڈیا پر جاری حکومت مخالف پراپگنڈہ مہم کے سد باب کیلئے وزیر خزانہ سے کچھ پیسے مانگے تھے لیکن حفیظ شیخ نے درخواست یہ کہہ کر رد کردی کہ خزانہ خالی ہے۔
 
Top