آٹا اور چینی اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب

جاسم محمد

محفلین
آٹا اور چینی اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب
ویب ڈیسک منگل 30 مارچ 2021

2160868-nabchiarmanjavediqbal-1617123924-619-640x480.jpg

ہمارے پاس بڑی مچھلیوں کے خلاف اربوں روپے کی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، جسٹس (ر) جاوید اقبال (فوٹو: فائل)

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، بڑی مچھلیوں کی اربوں روپے کی بد عنوانی اور منی لانڈرنگ کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

اپنے بیان میں چیئرمین نیب نے کہا کہ آٹا اور چینی اسکینڈل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جنہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، ہمارے پاس بڑی مچھلیوں کی اربوں روپے کی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بدعنوانی کے 1230 ریفرنس دائر کیے ہوئے ہیں جو کہ زیر سماعت ہیں، میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔
 
Top