Aay1K0

محفلین
ایک ایسی ویب سائٹ کا تعارف پیش کر رہا ہوں جو مختلف اسلامک کورسز کے لئے آن لائن کلاسز کی سہولت پیش کرتی ہے۔ اس ویب سائٹ کا نام قرآن ٹیچر ہے، یہ ویب سائٹ دعوت اسلامی نے متعارف کروائی ہے، یہ ایک طرح کی آن لائن اکیڈمی ہے، جس کے ذریعے آپ گھر بیٹھے مختلف اسلامی کورسز میں داخلہ لے کر دینی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ اِس کی خاص بات یہ ہے کہ آپ کلاس کے اوقات اپنی مرضی كے مطابق منتخب کر سکتے ہیں۔ انکی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ طلباء کو مرد اساتذہ اور طالبات کو خواتین اساتذہ تعلیم دیتی ہیں۔ یہ اکیڈمی نئے طالب علموں کے لئےآزمائشی کلاسز بھی مہیا کرتے ہیں، تا کہ طالب علم اِنکی پڑھانے کی مہارت کا اندازہ لگا سکیں۔
یہ اکیڈمی ٣٠ سے زائد کورسز کی آن لائن کلاسز دیتی ہے، چند چیدہ چیدہ کورسز درج ذیل ہیں۔
  • قرآن ناظرہ کورس میں قرآن مجید کو درست مخارج اور تجوید كے ساتھ پڑھنا سیکھایا جاتا ہے۔
  • قرآن حفظ کورس میں قرآن حفظ کروایا جاتا ہے۔
  • حج کورس میں حج کا طریقہ اور اس سے متعلق دیگر معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
  • عمرہ کورس میں عمرہ کا طریقہ اور اس سے متعلق دیگر معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
  • عربی گرامر کورس میں عربی زبان اور اسکی گرامر سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
  • قربانی کے احکام کورس میں آپ قربانی سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
  • طہارت کورس میں وضو، غسل اور تیمم کی معلومات، پاکی اور ناپاکی كے مسائل سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
اور بھی مزید کورسز اس آن لائن اکیڈمی میں پڑھائے جاتے ہیں، ان کی معلومات آپ یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
 
Top