آنکھیں ۔ از ناعمہ عزیز

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اسے کہو
تیری آنکھیں
سمندر سے بھی گہری ہیں
بہت شفاف سی آنکھیں
یہ ہنستی کھیلتی آنکھیں
اسے کہو
کہ اتنے مہنگے خواب مت دیکھے
مجھے وہ ہنستی کھیلتی ہی اچھی لگتی ہے
اسے کہو
کہ خوابوں کو سجانے میں
اک عرصہ بیت جاتا ہے
مگر پھر ٹوٹ جانے میں
ذرا سی دیر لگتی ہے۔۔
 

سید ذیشان

محفلین
اچھی نظم ہے ناعمہ بہن۔ اس کے کافی مصرعے بحر میں ہیں۔ اگر اصلاح سخن میں پوسٹ کر دیتیں تو پوری کی پوری نظم بحر میں ہو جاتی۔ :)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اسے کہو
تیری آنکھیں
سمندر سے بھی گہری ہیں
بہت شفاف سی آنکھیں
یہ ہنستی کھیلتی آنکھیں
اسے کہو
کہ اتنے مہنگے خواب مت دیکھے
مجھے وہ ہنستی کھیلتی ہی اچھی لگتی ہے
اسے کہو
کہ خوابوں کو سجانے میں
اک عرصہ بیت جاتا ہے
مگر پھر ٹوٹ جانے میں
ذرا سی دیر لگتی ہے۔۔
پہلے والی نظم کے مقابلہ میں یہ فنی لحاظ سے ٹھیک نہیں۔ لیکن آپ نے نثری نظم کے زمرے میں پوسٹ کیا ہے تو چلے گا
 
Top