آمدن سے زائد اثاثے کا نیا برطانوی قانون حرکت میں پہلا مجرم پکڑا گیا

زیرک

محفلین
آمدن سے زائد اثاثے کا نیا برطانوی قانون حرکت میں، پہلا مجرم پکڑا گیا
برطانیہ میں آمدن سے زائد اثاثے کا نیا قانون نافذ العمل ہونے کے بعد اس پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلا کیس گزشتہ ماہ سامنے آیا تھا جس میں آذربائیجان کی خاتون ضمیرہ ہاجیوہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ذرائع آمدن ظاہر نہ کرنے اور برطانوی حکام کو اپنے ذرائع آمدنی کے معاملے پر مطمئن نہ کر سکنے پر ضمیرہ ہاجیوہ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس کیس کے بارے تفصیلات سامنے آنے پر آذربائیجان کی حکومت نے ضمیرہ ہاجیوہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر برطانوی حکومت نے ضمیرہ ہاجیوہ کو آذربائیجان کی حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں انہیں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد آذر بائیجان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ آمدن سے زائد اثاثوں بارے نئے قانون پر برطانوی تحقیقاتی اداروں کی پیش رفت کا جائزہ لیں تو یوں لگتا ہے کہ بہت جلد اسحاق ڈار، حسن نواز شریف اور حسین نواز شریف کے خلاف بھی تحقیقات شروع کی جا سکتی ہیں اور عین ممکن ہے کہ ضمیرہ ہاجیوہ کی طرح یہ تینوں بھی قانون کے شکنجے میں آ جائیں کیونکہ حکومت پاکستان نے پہلے ہی برطانوی حکومت سے تینوں کے خلاف تحقیقات کرنے، ان کی گرفتاری اور حوالگی کی باقاعدہ درخواست کر رکھی ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ تینوں پاکستانی عدالتوں کی طرف سے باقاعدہ مفرور بھی قرار دیے جا چکے ہیں اور ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ ایسے میں اگر ان کے خلاف نئے قانون کے تحت تحقیقات شرع ہوتی ہیں تو برطانوی حکومت ان تینوں کو گرفتار کر کے پاکستان کی حکومت کے حوالے کر سکتی ہے۔
 
Top