آفس 2007 کا سپیل چیکر

الف عین

لائبریرین
میں نے عارف کریم کا مہیا کردہ اردو سپورٹ کا پیکیج انسٹال کیا تھا۔ (اگرچہ میرا ونڈوز اصل ہے، مائکرو سافٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنے میں بھی خطرہ نہیں، لیکن وہاں یہ ملا ہی نہیں!!) یہ سپیل چیکنگ تو کرتا ہے، لیکن جو مشورے دیتا ہے، وہ Nonwords کے دیتا ہے۔ ایک مثال ملاحظہ ہو۔ کوشش کر رہا ہوں ویب پیج پر سکرین شاٹ کی۔۔
9iby52.jpg

اگر تصویر نہ آئی ہو تو بتا دوں کہ یہ ’جبتک‘ ملا کر لکھا ہے۔ تو اس کے اصلاح کے مشورے ہیں۔
جبت
جبتر
جبتو
بتک
(اور آخر میں "جب تک"
یہ اس سے پہلے کے الفاظ کون سی جغادری زبان کے ہیں۔۔
اعارف کریم کا کہنا ہے کہ یہ DLL فائل کی شکل میں ہے۔اس لغت کی تدوین کس طرح ممکن ہے؟
اور سب سے اہم یہ کہ کیا یہ ممکن ہے کہ اس پیکیج کو ان انسٹال کیا جائے اور پھر بھی اردو سپورٹ شامل رہے، اور اس طرح اپنی اردو لغت اس میں شامل کی جائے۔
 

arifkarim

معطل
یہ اس سے پہلے کے الفاظ کون سی جغادری زبان کے ہیں۔۔

:rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
یہ سوال اس اسپیل چیکر کے بانیوں سے پوچھنا چاہیے- میرے خیال میں اسکی پروگرامنگ کچھ خاص اچھی نہیں کی گئی۔ بس اسکی خوبی یہ ہے کہ یونیکوڈ کی مکمل اسپورٹ ہے، نیز ہر زبان کیلئے الفاظ کی الگ فہرست بنائی جا سکتی ہے۔
 
Top