آفس 2007 میں نستعلیق فانٹس کی کمپیٹیبلیٹی بہتر کریں!

arifkarim

معطل
کچھ عرصہ قبل الف عین صاحب نے انکشاف کیا تھا کہ انکے آفس ۲۰۰۷ میں ہمیشہ علوی و جمیل نوری نستعلیق فانٹ میں کوٹس ’’‘‘ الٹے نظر آتے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ونڈوز ۷ الٹی میٹ پر جانے کے بعد خاکسار کے آفس ۲۰۰۷ میں‌بھی یہی چکر ہوا۔ پہلے تو میں نے پروگرام اپڈیٹ کرکے دیکھا کہ کیا ماجرا ہے۔ مگر افاقہ نہ ہوا۔
پھر ایسی ہی ٹیسٹنگ کرتے ہوئے دھیان اللہ بخشے مائکروسافٹ کے ’’بدنام زمانہ‘‘ یونی اسکرائب کی طرف گیا کہ کہیں اسمیں‌کوئی مسئلہ نہ ہو۔ چھان بین کے دوران آفس ۲۰۰۷ کے انسٹالیشن فولڈر میں چھاپا مارا تو انکشاف ہوا کہ حضرت نے ۳ سال پرانا usp10.dll گروی رکھا ہوا ہے! :grin:
بس پھر کیا تھا، لیٹسٹ وولٹ انسٹالیشن سے یونی اسکرائب اٹھایا اور اسپر اوور رائٹ کر دیا اور یوں مسئلہ کا ہوا اختتام! :)
ویسے تو یونی اسکرائب کا لیٹسٹ ورژن ونڈوز ۷ کے اندر بلٹ ان موجود ہے مگر آفس ۲۰۰۷ اسکے باوجود اپنے فولڈر والا ہی لوڈ کرتا ہے۔۔۔ اوپر سے ستم یہ ہے کہ ونڈوز ۷ والا ورژن، آفس ۲۰۰۷ کیساتھ کام نہیں کرتا۔۔۔۔:( اسلئے فی الحال وولٹ ۱،۳ ریلیز والے ورژن سے ہی الو سیدھا کرنا پڑے گا!
یہ والا ورژن یہاں سے اتار کر اپنے آفس ۲۰۰۷ کے فولڈر Office12 میں گھسیڑ کر موج کریں:
http://arifkarim.no/Public/usp10.rar
 
مدیر کی آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
اوہ تو یہ وجہ تھی اور میں نے دو تین کتابوں کی پروف ریڈنگ میں اسے ٹاپنگ یا کنورژن کی غلطی جان کر واوین کی نشانیاں الٹ دیں۔:(
بہرحال بہت شکریہ۔ میں ابھی اسے ٹیسٹ کرتا ہوں۔
 
arifkarim

معطل
اوہ تو یہ وجہ تھی اور میں نے دو تین کتابوں کی پروف ریڈنگ میں اسے ٹاپنگ یا کنورژن کی غلطی جان کر واوین کی نشانیاں الٹ دیں۔:(
بہرحال بہت شکریہ۔ میں ابھی اسے ٹیسٹ کرتا ہوں۔

جی ہاں فاتح بھائی۔ میں خود اس سے اسلئے دیر سے آگاہ ہوا کیونکہ میرے پاس پہلے سے ہی ونڈوز وسٹا میں وولٹ 1،3 والا یونی اسکرائب موجود تھا، کیونکہ القلم قرآن فانٹ پر کام کیلئے اسکی اشد ضرورت تھی۔ مگر چونکہ قریباً ایک ماہ سے ونڈوز ۷ کی ہوئی تھی اسلئے اس مسئلہ کو دیکھ کر کافی پریشان تھا، مگر آج الحمدللہ حل مل گیا!
 
الف عین

لائبریرین
شکریہ عارف۔۔ ابھی دیکھتا ہوں۔ اسی ورژن کو ونڈوز میں بھی کیوں نہ کاپی کر دیا جائے؟
 
arifkarim

معطل
شکریہ عارف۔۔ ابھی دیکھتا ہوں۔ اسی ورژن کو ونڈوز میں بھی کیوں نہ کاپی کر دیا جائے؟

باباجانی، مجھے نہیں معلوم آپکے پاس کونسی ونڈوز ہے۔ اگر ونڈوز وسٹا یا 7 ہے تو پھر وہاں اسے کاپی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سسٹم انسٹیبل بھی ہو سکتا ہے!
 
الف عین

لائبریرین
میرے پاس تو ٹرائیڈ اینڈ ٹیسٹیڈ ایکس پی ہے میاں۔ ورڈ میں تو واوین بالکل درست ہو چکے ہیں۔ حالانکہ اس سے پہلے بھی میں‌دو ایک بار یونی سکرائب کو اپ ڈیٹ کر چکا تھا۔
 
arifkarim

معطل
میرے پاس تو ٹرائیڈ اینڈ ٹیسٹیڈ ایکس پی ہے میاں۔ ورڈ میں تو واوین بالکل درست ہو چکے ہیں۔ حالانکہ اس سے پہلے بھی میں‌دو ایک بار یونی سکرائب کو اپ ڈیٹ کر چکا تھا۔

یہ "واوین" کیا ہوتا ہے؟ :confused:
نیز اگر ایکسپی ہے تو پھر کوئی مسئلہ نہیں۔ سسٹم روٹ میں‌جاکر پرانی والی کو usp.old کر دیں اور نئی والی وہاں پیسٹ کرکے سسٹم ری بوٹ!
 
بہت شکریہ
خاکسار بھی اسی مصیبت کی وجہ سے ورڈ2007 کا استعمال ترک کرچکا تھااور اس مسئلے کو محفل پربیان بھی کیا تھا۔
 
arifkarim

معطل
بہت شکریہ
خاکسار بھی اسی مصیبت کی وجہ سے ورڈ2007 کا استعمال ترک کرچکا تھااور اس مسئلے کو محفل پربیان بھی کیا تھا۔

ہاں آپنے بھی ایک بار اسی پریشانی کا ذکر کیا تھا۔ مگر چونکہ اسوقت میں خود اس میں‌گرفتار نہیں ہوا تھا اسلئے درست حل نہ بتلا سکا۔ اب آپ باخوشی واپس آفس 2007 پر جا سکتے ہیں اور ویسے بھی جلد ہی آفس 2010 بھی آنے والا ہے!
 
نعیم سعید

محفلین
جزاک اللہ! عارف بھائی آپ نے بڑے مناسب وقت پر اس مسئلے کا حل پیش کیا۔
لگتا ہے ’کانے دجال‘ کی طرح ’مائیکروسافٹ‘ والوں کی حقیقت سے بھی کافی واقفیت ہو گئی ہے۔
ایک مشورہ ہے کہ! آفس 2010 کے مسائل کے حل کے لیے بھی ابھی سے ایک تھریڈ شروع کرلیں۔ تاکہ جب بھی مائیکروسافٹ والے ریلیز کریں ہمارے پاس پہلے سے تمام حل موجود ہوں۔ :biggrin::biggrin:
 
ایک تو اس "کانے دجال" والے اوتار نے ہر جگہ مصیبت مچائی ہوئی ہے۔ :grin: میں نے ایک نارویجن فارم پر اسکو لگایا تھا وہاں کے لوگ مجھے "عربی الیومیناتی" کا نمائندہ سمجھ رہے تھے۔ :eek:
خیر جلد ہی مائکروسافٹ آفس 2010 کا نیا بیٹا ورژن آنے والا ہے۔ مزید ٹیسٹنگ اسی پر ہوگی۔
 
نعیم سعید

محفلین
جب میں اِس (ڈی ایل ایل فائل جو عارف بھائی نے تھریڈ کی ابتداء میں دی ہے) کو اپنے ایک سسٹم میں مطلوبہ فولڈر میں جاکر کاپی کرنا چاہتا ہوں تو درج ذیل مسئلہ آرہا ہے:
Image_1.JPG
اس پرانی فائل کو حذف (ڈلیٹ) کرنا چاہوں تو وہ بھی نہیں کر پاتا۔ جب کہ ’’ایم ایس ورڈ‘‘ تو کیا تمام پروگرام بند ہیں، سسٹم کو ری اسٹارٹ کر کے بھی دیکھ لیا، یوزر اور ایڈمنسٹریٹر سے دونوں سے لاگ آن ہوکر بھی چیک کر لیا مگر مسئلہ وہیں کا وہیں ہے۔ جب کہ اس سے پہلے اپنے ذاتی سسٹم میں بغیر کسی مسئلہ کے اس فائل کو کاپی کر چکا ہوں۔ اب کچھ سمجھ نہیں آرہی اور کیا کروں؟ :idontknow:
 
یونی اسکرائب کو ریپلیس کرنے کا طریقہ:
http://scripts.sil.org/cms/scripts/...si&format=file&media_id=ChangingUniscribe.pdf
 
Top