آفتاب مضطر کے شعری مجموعے ’’قبول و رد کے فیصلے ‘‘ کی اشاعت

مغزل

محفلین
آفتاب مضطر کے شعری مجموعے ’’قبول و رد کے فیصلے ‘‘ کی اشاعت
211.jpg

a10.jpg

خوبصورت جذبات اور کیفیات کے شاعر جناب آفتاب مضطر کا شعری مجموعہ ” قبول و رد کے فیصلے “ ڈائیلاگ پبلی کیشنز کے زیرِ اہتمام منصہ شہود پر آچکا ہے ، ویلکم بک پورٹ، فرید پبلشرز، اردو بازار کراچی اور اشرف بک ایجنسی ،کمیٹی چوک راولپنڈی یہ کتاب حاصل کی جاسکتی ہے۔کتابت مبارک رقم تلمیذ پروین رقم ، مرتب انجم جاوید،انتساب والدین، مددکارانِ فن اور اسیرانِ گیسوئے اردو کے نام ، ۔کتاب میں مرحوم شبنم رومانی کا تحریر کردہ فلیپ ،انوربریلوی کا تحریر کردہ فلیپ، پروفیسر خیال آفاقی،سید معراج جامی،انجم جاوید، سہیل غازی پوری، حمید حنفی کی رائے اور آفتاب مضطر کا تحریر کردہ” پس وپیش گفتار “ شامل ہے ، اس سے پہلے ” سورج کے اس پار “ کے عنوان سے آفتاب مضطر کا ایک مجموعہ ہائیکو (طبع زاد اور تراجم) بھی منصہ شہود پر آکر دادِ قبولیت پاچکا ہے

بچھڑ رہے تو پلکوں پہ کیوں ستارے ہیں
قبول و رد کے سبھی فیصلے تمھارے ہیں
تمھاری بات پہ کیسے یقین کرلوں میں
تمھارے ساتھ بہت روز و شب گزارے ہیں

آفتاب مضطر​

ہماری دعا ہے کہ آفتاب مضطر اسی طرح اپنے کام سے گیسوئے ادب سنوارتے رہیں اور دادِ سخن پاتے رہیں ۔

والسلام
م۔م۔مغل
(ناطقہ)
 
Top