"آسیب پر یقین رکھتے ہو؟ "

فاخر رضا

محفلین
جنوں، فرشتوں اور روحوں کا علم
روح کا علم تو خدا نے دیا ہی تھوڑا ہے مگر یہ خدا کا امر ہے اور اسی نے اس جسم میں پھونکی ہے
انسان کو انسان اسکی روح ہی بناتی ہے
 
فرقان احمد

محفلین
ہمارے گھر ایک جن اتارنے والا آیا تھا. اس نے موکل بلائے اور ان سے عربی میں باتیں کیں
موکل نے امکانی طور پر آپ کے بھائی صاحب کی زبان کے ذریعے ہی عربی میں بات چیت کی ہو گی۔ کیا آپ کے بھائی کو عربی زبان سے کچھ شدبد تھی؟
 
فاخر رضا

محفلین
موکل نے امکانی طور پر آپ کے بھائی صاحب کی زبان کے ذریعے ہی عربی میں بات چیت کی ہو گی۔ کیا آپ کے بھائی کو عربی زبان سے کچھ شدبد تھی؟
جی وہ اچھی طرح عربی جانتے ہیں اور بات بھی کرسکتے ہیں
وہ سعودی عرب میں جاب کرتے تھے اور اچھی طرح بات کرسکتے ہیں
 
فاخر رضا

محفلین
میرا بھائی بیمار ہوگیا تھا تب میں بہت چھوٹا تھا. ہمارے گھر ایک جن اتارنے والا آیا تھا. اس نے موکل بلائے اور ان سے عربی میں باتیں کیں .. میں بہت ڈر گیا تھا
میرے بھائی کا علاج ہوا اور وہ علاج سے ٹھیک ہوگیا
ویسے (اب) میرے خیال میں وہ دواؤں سے ٹھیک ہوا تھا
 
فرقان احمد

محفلین
موکل نے امکانی طور پر آپ کے بھائی صاحب کی زبان کے ذریعے ہی عربی میں بات چیت کی ہو گی۔ کیا آپ کے بھائی کو عربی زبان سے کچھ شدبد تھی؟

جی وہ اچھی طرح عربی جانتے ہیں اور بات بھی کرسکتے ہیں
ابھی تک ہمارے محدود علم میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہے کہ جب 'موکلات' متاثرہ فرد کی زبان سے ہٹ کر کسی غیر زبان میں کلام کر رہے ہوں گو کہ اس حوالے سے 'تذکرے' چلتے رہتے ہیں تاہم جب بھی کھوج وغیرہ لگانے کی کوشش کی گئی تو معلوم ہوا کہ کہیں نہ کہیں متاثرہ فرد اس 'غیر زبان' سے شناسائی رکھتا تھا۔ اب ہم بھی اسی نتیجے پر پہنچتے جا رہے ہیں کہ یہ معاملہ زیادہ تر نفسیاتی نوعیت کا ہی ہے تاہم اس کے باوصف ان سارے معاملات کے حوالے سے کہیں نہ کہیں کوئی سچ چھپا ہوا ہے جس تک رسائی پانے کے لیے ہمیں مزید کاوش کرنا ہو گی۔ ہماری دانست میں محض جھوٹ اور فریب پر اتنی بڑی عمارت تعمیر نہیں ہو سکتی ہے۔ ان معاملات و مسائل کے حوالے سے انتہائی غیر جانب داری سے ریسرچ کی ضرورت ہے۔ سائنسی طرز فکر کی بنیاد پر اور اسی سے رہنمائی لے کر نامعلوم کی دنیا میں سفر کرنا ہی شاید مناسب طریق ہے اور یہی دورِ جدید کا تقاضا بھی ہے۔
 
Top