آسٹریلیا بمقابلہ ساوتھ افریقہ:دوسرا ٹیسٹ

ابن توقیر

محفلین
ہوبارٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم 85 رنز پر آوٹ ہوگئی ہے۔افریقہ نے ٹاس جیت آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی،اس وقت افریقہ 47 رنز اور 3 کھلاڑی آوٹ پر کھیل رہی ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
افریقہ 326 رنز بنا کر آل آوٹ ہوئی،اسے آسٹریلیا پر 241 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی،آج کے روز بارش شروع ہونے سے قبل آسٹریلیا نے ایک وکٹ گنوا دی ہے بغیر کھاتہ کھولے۔
 
چوتھے روز کی صبح ہی صبح عثمان خواجہ پویلین لوٹ گئے۔
اسٹیون اسمتھ بھی پویلین لوٹ جاتے اگر ری ویو نہ لیتے۔
کینگرووز کی مشکلات مزید بڑھتے ہوئے۔
آسٹریلیا 130-3
ٹرائل بائے 111
 
چائنہ کہ کینگروز میڈیا ساختہ ڈان بریڈ مین ایک مرتبہ پھر ناکام۔
ایڈم ووجس بھی پویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا مزیدمشکلات کے بھنور میں۔

کلم فرگوسن جو کہ ڈیبیو میچ کھیل رہے انکو کپتان اسٹیون سُپر اسمتھ کے ساتھ اب ایک لمبی اننگ کھیلنے ہوگی اگر کینگروز نے میچ اور سیریز کو بچانا ہے تو۔
 
آخری تدوین:
کینگروز کی 5ویں وکٹ بھی پویلین لوٹ گئے۔
فرگوسن صرف 1 رن ہی اسکور کر سکے۔
اب کینگروز عوام سے درخواست ہے کہ وہی عمل کریں جو ہم اکثر کرتے ہیں۔ یعنی ابر کرم کے برسنے کی دعا۔
 
خلاص۔
آسٹریلیا نے ایک اننگز اور اسی رنز سے شکست کا مزا چکھ لیا۔ جنوبی افریقہ کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ کارل ایبٹ کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

اگلا میچ ایڈیلیڈ میں 24 نومبر سے شروع ہو گا۔
 
Top