آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش:چیمپئنزٹرافی،پانچواں میچ

ابن توقیر

محفلین
چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں آج بنگال ٹائیگرز کا سامنا آسٹریلیا سے ہورہا ہے۔آج کے میچ میں بھی بارش کے امکانات کافی زیادہ ہیں بہرحال دیکھیے کیا نتیجہ نکلتا ہے۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
جی جی،ٹائیگرز میں کافی زیادہ لڑنے کا جذبہ پایا جاتا ہے۔اپنی گیم کو بھی کافی بہترکررہے ہیں ایسے میں دیکھئے آج ایک تگڑا مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

سب کچھ اپنی جگہ لیکن یہ بات دھیان میں رہے کہ ’’ایشیائی‘‘ ہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
تمیم اقبال بدقسمتی کا شکار ہوئے، وہ 95 رنز پر آوٹ ہوئے. اس وقت ٹائیگرز 181 رنز پر 9 وکٹوں کے خسارے پر کهیل رہے ہیں.پینتالیسویں اوور کا کهیل جاری ہے.
 

ابن توقیر

محفلین
بارش نے اس میچ کو شدید متاثر کیا ہوا ہے، کچه دیر میں میچ کا فیصلہ متوقع ہے.
بارش سے قبل آسٹریلیا نے 16 اورز میں 83 رنز بنائے تهے.اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں.
 

ابن توقیر

محفلین
ایک اور میچ بارش کی نظر، آسٹریلیا جو یک طرفہ اس میچ پر حاوی تها، اس میچ میں بهی پوائنٹس شیئر کرے گا.
آئی سی سی کو یقینی طور پر ڈی ایل میتهڈ پر نظرثانی کرنی چاہیے.
 
Top