آزاد نظم (ریگِ رواں)

محترم اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست کے ساتھ:
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، عظیم ، یاسر شاہ

تشنہ لبی ہے چھائی اُس کے حواس پر یوں
وہ بے خودی میں اب تک
ریگِ رواں کی پیچھے
چلتی ہی جا رہی ہے
وہ آبِ جُو سمجھ کر جس سمت جا رہی ہے
پانی وہاں نہیں ہے
ہے ریگ زار شاید
تب ہی تو جان اُس کی جلتی ہی جا رہی ہے
جس بے رُخی کی دِل میں
ہلکی چُبھن تھی پہلے
اب ٹِیس اُس چُبھن کی بڑھتی ہی جا رہی ہے
شاید کبھی تو ہوگا کچھ التفات اُن کا
اِس کے لیے وہ اپنا
سب دان کر چکی ہے
وہ دان کر چکی ہے
چہرے کا نُور اپنا
فن پر عبور اپنا
ہستی، غرور اپنا
سب دان کر چکی ہے
لیکن وہ منتظر ہے
اِک معجزے کی اب تک
اُس کے وجود کا جو
اُس کو یقیں دلائے
ہونے لگا ہے اب تو
احساس اُس کو
وہ تو
آزاد ہی نہیں ہے
جن کو سمجھ رہی ہے وہ زندگی کا ہمدم
وہ ہے غُلام اُن کی
اُن کی خوشی کی خاطر
وہ زندگی کا حاصل
سب کچھ سپرد اُن کے کرتی ہی جارہی ہے
وہ زندگی میں شاید
مرتی ہی جا رہی ہے
ریگِ رواں کی جانب چلتی ہی جا رہی ہے
 
عظیم

محفلین
جن کو سمجھ رہی ہے وہ زندگی کا ہمدم
وہ ہے غُلام اُن کی
اُن کی خوشی کی خاطر
وہ زندگی کا حاصل
سب کچھ سپرد اُن کے کرتی ہی جارہی ہے
بس اس ٹکڑا میں کچھ گڑبڑ محسوس ہو رہی ہے
جن کو کی جگہ جس کو ہونا بہتر لگتا ہے
دوسری بات یہ ہے کہ زندگی کا ہمدم عجیب لگتا ہے، زندگی کا ساتھی کہا جائے تو ٹھیک رہے
باقی نظم مجھے درست لگتی ہے
 
بس اس ٹکڑا میں کچھ گڑبڑ محسوس ہو رہی ہے
جن کو کی جگہ جس کو ہونا بہتر لگتا ہے
دوسری بات یہ ہے کہ زندگی کا ہمدم عجیب لگتا ہے، زندگی کا ساتھی کہا جائے تو ٹھیک رہے
باقی نظم مجھے درست لگتی ہے
شکریہ سر!
اس ٹکڑے سے پہلے اور بعد میں چونکہ اُن استعمال ہوا ہے اس لیے جن لگایا تھا۔ اُن کی جگہ اگر اُس لگایا جائے تو یہ اُس کے اپنے لیے استعمال ہوا ہے ۔ مزید یہ کہ اُن واحد نہیں بلکہ جمع کےصیغہ میں ہے۔ یہ محبوب، شوہر، گھر والے سب کےلیےاستعمال ہوا ہے
 
الف عین

لائبریرین

پھر زندگی کا ہمدم / ساتھی کا کیا جواز ہے۔ اسے "زندگی کے ساتھی" بلکہ اگر سارے گھر والوں کا شمول بھی ہے، تو کچھ اور لفظ استعمال کیا جائے ۔
ریگ رواں کے پیچھے درست ہو گا
 
پھر زندگی کا ہمدم / ساتھی کا کیا جواز ہے۔ اسے "زندگی کے ساتھی" بلکہ اگر سارے گھر والوں کا شمول بھی ہے، تو کچھ اور لفظ استعمال کیا جائے ۔
ریگ رواں کے پیچھے درست ہو گا
شکریہ سر! کیا اس طرح ٹھیک ہوگا؟
جن کو سمجھ رہی ہے وہ خیر خواہ اپنا
نظم کی ابتدا میں ایسے ہی لکھا ہوا ہے لیکن آخر میں اسے درست کرنا بھول گیا تھا ۔سر آپ نے صحیح فرمایا
ریگ رواں کے پیچھے چلتی ہی جارہی ہے
 
Top