آزادی اظہاررائے کے نام پرمسلمانوں کے جذبات کومجروح نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
آزادی اظہاررائے کے نام پرمسلمانوں کے جذبات کومجروح نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم
ویب ڈیسک ہفتہ 1 جون 2019
1688017-imrankhan-1559363221-735-640x480.jpg

نیوزی لینڈ کے واقعے نے ثابت کردیا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں، وزیراعظم: فوٹو: پی ٹی آئی

مکہ المکرمہ: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں جب کہ مسلم دنیا کے خلاف ظلم وبربریت کا سلسلہ بند کیا جائے۔

اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں
او آئی سی کے 14 ویں سربراہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے خطاب میں کہا کہ کوئی مذہب معصوم انسانوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا، دہشتگردی کواسلام سے الگ سمجھنا ہوگا، اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، مسلم دنیا کے خلاف ظلم وبربریت کا سلسلہ بند کیا جائے، نیوزی لینڈ کے واقعے نے ثابت کردیا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں، مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد پردہشتگردی کا لیبل درست نہیں، مغربی دنیا مسلمانوں کے جذبات کا احساس کرے جب کہ دنیا کواسلامو فوبیا سے نکلنا ہوگا۔

بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہیے
وزیراعظم نے کہا کہ نائن الیون کے بعد کشمیریوں اورفلسطینیوں پرمظالم ڈھائے گئے، نائن الیون سے پہلے زیادہ ترخودکش حملے تامل ٹائیگرزکرتے تھے، تامل ٹائیگرزکے حملوں کا تعلق کسی نے مذہب سے نہیں جوڑا، اسرائیل نے دہشتگردی کومعصوم فلسطینیوں کے خلاف استعمال کیا، جولان کی پہاڑیاں فلسطین کا حصہ رہنی چاہئیں، بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہیے، مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد کو دہشتگردی سے جوڑنا درست نہیں۔

کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنا چاہیے
عمران خان نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی کیلیے سیاسی جدوجہد کررہے ہیں، مسئلہ کشمیرکا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نا گزیرہے، کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنا چاہیے، ہمیں معیاری تعلیم پرخصوصی توجہ دینا ہوگی، اسلامی دنیا کوسائنس وٹیکنالوجی پرتوجہ دینا ہوگی جب کہ اوآئی سی کے پلیٹ فارم سے سائنس وٹیکنالوجی کیلیے کام کرنا ہوگا۔
 

جاسم محمد

محفلین
یہ ہونا چاہیے، وہ ہوناچاہیے۔ جو ہونا چاہیے سو ہوناچاہیے۔۔۔ اجلاس ختم۔
عملی اقدامات کیلئے تنظیم تعاون اسلامی کے ممبران کو اپنی خود مختاری اور آزادی سلب کرنی پڑے گی۔ ان کو عالمی طاقتوں امریکہ ، چین، روس کی غلامی تو قبول ہے۔
لیکن اپنےبرادر اسلامی ممالک کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں۔ نتائج سب کے سامنے ہیں۔
 
Top