آرٹ اور خطاطی : ممتاز خطاط رشید بٹ سے گفتگو

الف نظامی

لائبریرین
55:30
رشید بٹ صاحب ایک واقعہ بیان کرتے ہیں کہ ان کا بیٹا سرسید سکول راولپنڈی میں دوسری جماعت میں پڑھتا تھا۔ اس کا انگریزی کا پرچہ تھا وہ سکول سے گھر آیا تو رشید صاحب نے اس کا امتحانی پرچہ دیکھا اور بیٹے سے چند سوالات کے جوابات پوچھنا شروع کیے۔ ایک سوال تھا
"ھو واز سلطان"
بیٹے نے جواب دیا
"سلطان واز اے ڈاگ"
میں نے سر کو جھٹکا دیا اور پوچھا کہ یہ کہاں سے پڑھا ہے
اس نے کہا
ابو یہ کتاب میں لکھا ہوا ہے
میں نے اسی وقت وہ کتاب لے کر سکول گیا اور پرنسپل سے ملا اور کہا کہ یہ کیا پڑھا رہے ہیں آپ؟
وہ کہنے لگا کہ رشید رئیلی آئی ایم سوری میں نے یہ دیکھا نہیں تھا، میں ابھی اس کتاب پر پابندی لگا رہا ہوں۔
 
آخری تدوین:
Top