آخری فائل تین گھنٹے میں مکمل کی ہے۔

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
کے بعدعرض یہ کہ آپ سب دوستوں کی بہت بہت محبت ہے اس فورم کے ساتھ اوراس ناچیزنے بھی اردولائبریری میں کام شروع کیاہے ۔
اس ہفتے بھائی،منصورنے چارفائل ٹائپ کرنے کے لیے دی تھی جوکہ ہفتہ کومیں نے ڈاؤن لوڈکی تھیں۔اورآج الحمداللہ یہ چاروں فائلیں اللہ تعالی کے کرم اورآپ سب کی دعاؤں سے مکمل کردیں ہیں۔اورآخری فائل موذی آج ہی ڈاؤن لوڈکی ہے اوراسکواللہ تعالی کے فضل سے اورآپکی دعاؤں سے تین گھنٹے میں مکمل کیاہے ۔
فائلیں یہ ہیں جو اس ہفتہ مکمل کیں ہیں۔
1- چارپائی
2- سنہ ء
3- جنون
4- موذی
والسلام
آپکی دعاؤں کاطالب
جاویداقبال
 
بہت عمدہ جاوید بھائی ، کیا بات ہے بڑی سپیڈ سے آپ نے یہ کام مکمل کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ اسی طرح آپ آئیندہ بھی کام کرتے رہیں گے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ،
محب بھائی،آپکاشکریہ آپ بھائیوں کی دعائیں ساتھ رہیں توانشاء اللہ اس سے بھی تیزکام ہوگا(انشاء اللہ)
والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
جاوید بھائی۔ صرف ایک بات کہوں گا۔ اس محفل پر کام کرنے والے دوستوں کو پتہ کہ میری رفتار کتنی ہے۔ لیکن آج میں بھی آپ کی رفتار کو مان گیا۔ اور میرا خیال ہے کہ آپ کی رفتار جناتی ہے، انسانی رفتار اتنی نہیں ہو سکتی۔ صرف ایک فقرہ ہے آپ کے لیے
Simply the best
جواب کے لیے تاخیر کہ میں اردو وکا وکی پر کتب کی منتقلی کا کام جاری تھا۔
بےبی ہاتھی
 
جاوید بھائی کی رفتار دیکھ کر حوصلہ ہوا ہے کہ اب کوئی کتاب بھی لکھنا ہمارے لیے مسئلہ نہیں رہا ہے ۔ شمشاد کی جناتی سپیڈ اور اس کے بعد قیصرانی اور اب ایک تیز گام جاوید اقبال کے روپ میں ۔

بلاشبہ اردو لائبریری کا مستقبل روشن سے روشن تر ہو رہا ہے۔ :)
 

دوست

محفلین
بہت عمدہ لگے رہو دوستو۔ دعا کرو میں اپن پرچے ختم کرکے شامل ہوسکوں۔ کافی دنوں‌ سے ہاتھ میں‌کھجلی ہورہی ہے اردو نہ لکھنے کی وجہ سے۔
 
شاکر تمہارے ہاتھ کی کھجلی دور کرنے کے لیے ایک جہازی کتاب کا انتخاب کیا ہے ، تم امتحانات سے فارغ ہو تو رونق لگاتے ہیں۔ :)
 
Top