آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

ماہی احمد

لائبریرین
ہم نے ابھی افطاری کی ہے
سموسے، دہی بڑے، پکوڑے، فروٹ، چٹنی
ڈنر میں ہوگا
ماش کی دال کا سالن، رائتہ، روٹی :)
 

عندلیب

محفلین
نرگسی پلاؤ
2it5sso.jpg
2it5sso.jpg
 
واہ واہ، کیا اصطلاح تخلیق کی ہے!

نوازش بندہ پرور
محمد وارث بھائی کے گوش گزار بھی کر دوں ، کہ آپ بھی محرمانِ راز میں ہیں۔
قبلہ محبوبِ باہمی (سگرٹ یعنی مینائے غریباں) کے لیے "سلگتی زیست کی تمثیل" کی اصطلاح استعمال کی ہے، اگر "پیرِ میخانہ" اجازت مرحمت فرمائیں تو جاری رکھی جائے ؟

ع۔ اللہ کرے کاش یہ مشکل تری آساں
ہر اک ترا دشمن ہے اے مینائے غریباں
 
آخری تدوین:
اس ’کڑوے کھانے‘ کی وضاحت بھی کر دیں، جناب، جس کو آپ نے کڑواہٹ کے باوجود کھا لیا۔

تلمیذ بھائی ، میّت کے کھانے کو "کڑوا کھانا" کہا جاتا ہے ۔
گزشتہ دنوں کراچی میں گرمی کی شدت کے باعث ہونے والی اموات کی وجہ سے شہر بھر میں اس خوانِ خوں رنگ کی بہتات رہی
 
Top