آج کی خوبصورت بات۔

جو وضو کے بعد آسمان کی طرف دیکھ کر ایک بار سورہ انا انزلنٰہُ یعنی سورہ قدر پڑھ لیا کرے ۔اس کی نظر کبھی کمزور نہیں ہو گی۔
( مسائل القرآن صفحہ 291 )
 
شمشاد

لائبریرین
جو وضو کے بعد آسمان کی طرف دیکھ کر ایک بار سورہ انا انزلنٰہُ یعنی سورہ قدر پڑھ لیا کرے ۔اس کی نظر کبھی کمزور نہیں ہو گی۔
( مسائل القرآن صفحہ 291 )
یہ سورۃ انا انزلنٰہُ کون سی ہے؟ سورۃ قدر لکھنا چاہیے تھا ناں۔
ہم تو ہمیشہ وضو ایسی جگہ کرتے ہیں جہاں سے آسمان نظر ہی نہیں آتا تو ہم کیا کریں؟
بھائی جی کوئی حوالہ بھی تو دیا کریں۔

اب آپ نے مسائل القرآن کا صفحہ لکھ دیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ کس کی لکھی ہوئی ہے، کس نے شائع کی ہے، وغیرہ۔

نیز آپ زمرے کا بھی خیال رکھا کریں۔
 
آپ کے آعتراض یا استفسار کا جواب اس جملہ ؛؛یعنی سورہ قدر ؛؛میں پہلے سے مسطور ہے ۔ رہی دوسری بات تو سورہ انا انزلنٰہ لکھیں یا سورہ قدر ہر دو صورت حرج سے وراء ہے ۔ انا انزلنہ سہولت کی خاطر لکھا ہے تا کہ جو،، قدر ،، کے نام سے نہ پہچان سکے وہ اس سے جان لے۔

تو بھائی صاحب آپ بعد وضو چند لمحوں کے لیے صحن ؛گیلری یا کھڑکی کی طرف تشریف لے آیا کریں یوں فضیلت کے ساتھ ساتھ تازہ ہوا کی نعمت سے بھی فیضیاب ہوتے رہیں گے۔ نیز یہ عمل فرض واجب یا سنت مؤکدہ نہیں ، سو فعل و ترک میں آپ مختار ہیں۔ کوشش جاری ہے اچھوں کے زمرے میں شامل ہونے کی۔

تکمیل حوالہ
(مسائل القران: مطبوعہ المکتبۃ المدینہ کراچی ۔مصنف:محرر کتب کثیرہ شیخ الحدیث علامہ عبدالمصطفی اعظمی رحمہ اللہ۔
 
زبیر مرزا

محفلین
سورہ قدر بعد از وضو کی دعا کے ساتھ بھی پڑھی جاتی ہے - اب آسمان کی طرف دیکھ کرپڑھ لیں گے
شئیرکرنے کا شکریہ جزاک اللہ
 
Top