آج پھر مشتعل لوگوں نے ڈاکوؤں کو زندہ جلا دیا

ابھی کچھ دیر پہلے کراچی کے علاقے لیاری میں عوام نے دوڈاکوؤں پر تشدد کے بعد انہیں زندہ جلاڈالا ۔ دو مسلح ڈاکو 30سالہ عبدالکریم سے موبائل اور موٹرسائیکل چھین رہے تھے۔ عبدالکریم نے موبائل اور موٹرسائیکل دینے سے انکار کیا اورڈاکوؤں سے گتھم گتھا ہو گیا۔ جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے عبدالکریم کو زخمی کردیا اورفرار ہونے لگے ۔ گولی سے آواز سن کر اہل علاقہ جمع ہوگئے جنہوں نے ڈاکوؤں کو پکڑ کر ان پرتشدد شروع کردیا۔اور مشتعل افراد نے دونوں ڈاکوؤں پر پیٹرول چھڑک کرزندہ جلادیا ۔ جس کے نتیجے میں ڈاکو شدید زخمی ہوگئے۔ اسی اثناء میں متعلقہ پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کو بعدازاں اسپتال پہنچایا گیا مگردونوں ڈاکوؤں ہلاک ہوگئے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ عوام لاقانونیت سے تنگ آئے ہوئے ہیں، پولیس بھی عوام کا ساتھ نہیں دیتی، اس کے باوجود اس طرح عوام کا قانون کو ہاتھ میں لینا انتہائی غلط ہے۔ یہ بھی تو ایک طرح کی لاقانونیت ہی ہے۔ اسی طرح قانوں کو اپنے ہاتھ میں لینے سے معاشرے میں انارکی پھیلتی ہے۔ کم از کم ان ڈاکوؤں کو زندہ نہ جلایا جاتا۔ بلکہ قانون کی گرفت میں دیا جاتا۔ یہاں الٹا زندہ جلانے والے لوگ آخرت میں مجرم بن گئے۔
جہاں قانون اندھا اورجس کی لاٹھی اس کی بھینس کے مترادف ہو ،قانون کے رکھوالے رشوت کی گرم بازاری میں مصروف عمل ہوں، حکمران عوام سےمخلص نہ ہو بس اپنی تجوریوں کی فکرہووہاں ایسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے ۔


©فرحان دانش
 

arifkarim

معطل
کم از کم ان ڈاکوؤں کو زندہ نہ جلایا جاتا۔ بلکہ قانون کی گرفت میں دیا جاتا۔
کونسا قانون؟ جنگل کا قانون؟ قانون اثبوت مانگتا ہے، اور اثبوت پیش کرنے والے کی رکھوالی نہیں کر سکتا، کیا اسی قانون کی بات کر رہے ہیں؟
 
Updated at 2200 PST
کراچی ... کراچی کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں لوٹ مار کرنے والے2 ڈاکوؤں کولوگوں نے تشدد کے بعدزندہ جلا دیا ۔ پولیس کے مطابق کھڈا مارکیٹ میں2ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر30سالہ عبدالکریم کو زخمی کردیا جس پرلوگوں نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑلیا اورتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگا دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کرصورتحال پر قابو پالیا اورزخمی ڈاکوؤں کو اسپتال منتقل کیا ،تاہم دونوں ڈاکو راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔ لاشیں سول اسپتال پہنچنے پر وہاں موجودلوگوں نے بھی ہنگامہ کیا، تاہم انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پالیا۔
ماخذ
 

آفت

محفلین
ڈاکو ڈاکو میں فرق ہے جس ڈاکو کی پشت پناہی سیاسی پارٹی کرتی ہے وہ بڑے آرام سے واردات کر کے نکل جاتا ہے اور متاثرین ایسے ڈاکو کو پہچاننے کے باوجود قانونی کاروائی کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔ ایسے وقوعے کراچی میں عام ہیں ۔ ہاں جن ڈاکوؤں کی پشت پر کوئی سیاسی جماعت نہیں ہوتی وہ عوام کے عتاب کا شکار ہو جاتا ہے ۔ سیاسی پارٹیوں کے علاوہ پولیس بھی ڈاکوؤں کی سرپرستی کرتی پائی گئی ہے ۔ قانون تو بس شریف لوگوں کو ڈرانے کا نام رہ گیا ہے ۔
 
Top