آتش دان کا بت صفحہ 60 - 61

شمشاد

لائبریرین
آتش دان کا بت صفحہ 60 - 61

سکتا ہے! وہ کسی ارنے بھینسے کی طرح ٹھوس اور مضبوط ہے۔"

"تم بکواس کر رہے ہو۔"

"یقین کرو مستی! اس نے نیٹال میں مجھے شکست دی تھی۔"

"نیٹال ۔۔۔ کہ وہ افریقہ ہو آیا ہے۔"

"ہر تیسرے سال جاتا ہے۔! بہت دولتمند آدمی ہے۔! رانا آف رنگم نگر۔"

"ہو گا۔ دولت مند ۔۔۔ مگر ہے کنجوس!! مہینے میں صرف پینتالیس بوتلیں۔ چھی چھی ۔۔۔ کیا ڈیڑھ بوتل یومیہ سے تمہارا کام چل جاتا ہے!"

" نہیں چلتا ۔۔۔ مگر کیا کروں پھر ۔۔۔ اگر کوئی مجھے شکست دے دے۔ تب ہی میں اس کی ملازمت چھوڑ سکتا ہوں! ۔۔۔ یہ میرا اصول ہے۔"

"اگر وہ بیچاری کوئی عورت ہو تو تمہیں کیسے ۔۔۔ شکست دے گی۔"

جوزف کی آنکھیں حیرت سے پھیل گئیں۔ پھر اس نے بُرا سا منہ بنایا۔ "عورت کی نوکری ۔۔۔ تھو!" اس نے متنفر آمیز انداز میں زمین پر تھوک دیا۔

تم میری توہین کر رہے ہو! چمکدار آدمی!"

" میں کسی کی توہین نہیں کر رہا۔۔۔! میں نے اپنے دل کی بات بتائی ہے!"

"تم عجیب آدمی ہو! نہ محبت کر سکتے ہو ۔۔۔ اور نہ ملازمت! بس پھر تم اسی لائق ہو کہ تمہاری ماں تمہاری کھوپڑی میں پانی پئیے!"

نہیں ۔۔۔ مسی ۔۔۔ نہیں ! خدا کے لئے بد دعا نہ دو! مقدس باپ جوشوا نے مجھے تعلیم دی تھی کہ یہ سب توہمات ہیں ان کی پرواہ نہ کیا کرو! مگر میں ڈرتا ہوں۔۔۔ تمہیں آسمانی باپ کی قسم اب ۔۔۔ ایک لفظ بھی زبان سے نہ نکالنا۔"

"اگر تم اپنے موجودہ باس کو چھوڑ کر میرے پاس نہیں چلے آتے تو میری بد دعائیں تمہارا مقدر بن کر رہ جائیں گی۔"

"میں کیا کروں ۔۔۔ میں کیا کروں!" جوزف دونوں ہاتھوں سے اپنے ننھے ننھے گھونگریالے بال نوچنے لگا ہے!

"چلو شاید تم پینے کی ضرورت محسوس کر رہے ہو! میں تمہیں پلاؤں گی۔"

"نہیں مسی! میں صرف اپنے کمرے میں پیتا ہوں! اور بہت زیادہ نشے کی حالت میں باہر نہیں نکلتا۔۔۔ میری بھی سُن لو! میں کہتا ہوں میرے باس سے محبت کرو! وہ بہت اچھا آدمی ہے۔ اس کا باپ بھی یقیاً اچھا آدمی رہا ہو گا۔"

"اچھا جوزف تم پر شامبا!"

"مسی!" جوزف خوفزدہ آواز میں چیخا! اور آس پاس کے لوگ چونک پڑے! مگر لڑکی اس سے لاپرواہ معلوم ہو رہی تھی ۔۔۔ کہ ایک پبلک پارک میں ہے۔

"کچھ بھی ہو تمہیں میرے پاس آنا پڑے گا! ورنہ میں تمہیں اسی طرح بد دعائیں دیتی رہوں گی!"

" نہیں ۔۔۔ مسی بد دعائیں نہیں!" وہ جلدی سے بولا۔ " میں
 
Top