آئی فون پر ٹائپنگ میں دیر

نان کروم یوزرز اس بارے کیا بتاتے ہیں؟ کیا فائر فاکس، انٹرنیٹ ایکسپلورر اور سفاری پر بھی یہی حال ہے؟
کروم میں یہ مسئلہ انتہائی شدت اختیار کرچکا ہے، لیکن فائرفاکس میں یہ مسئلہ بالکل بھی نہیں، نہ اقتباس لینے پر، نہ ہی مکالمہ میں نہ ہی محض پیغام لکھنے پر ، البتہ اسمائلیز کا باکس اس میں بھی آہستہ ہی کھل رہا ہے لیکن پھر بھی کروم سے تیزرفتار ہے۔ :) :)
 
قیصرانی

لائبریرین

ابھی میں نے اپ ڈیٹ کیا ہے تو کروم میں مسئلہ نہیں محسوس ہوا۔ دیکھتے ہیں کہ کب تک ایسا رہے گا
دوسری بات یہ بھی عجیب ہے کہ سعود بھائی نے ایک جگہ ذکر کیا تھا کہ کچھ وقت سے سرور پر بار بار لوڈ بڑھ جاتا ہے۔ اگر سرور پر لوڈ بڑھنے کی وجہ سے یہ ہوتا ہو تو دیگر ویب براؤزر پر بھی یہ مسئلہ ہونا چاہئے؟
دیکھتے ہیں کیا حل نکلتا ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ دوستوں نے ایک اور بات شاید محسوس کی ہو کہ گوگل کروم کا جب بیٹا ورژن کام کر رہا ہو تو محفل مزید سست ہو جاتی ہے۔ لیکن جب اس کا سٹیبل ورژن ہو تو پھر محفل درست کام کرتی ہے۔ کم از کم پچھلی تین بیٹا اپ ڈیٹس پر مجھے یہی محسوس ہوا ہے
 
ہم ہمیشہ سے ہی فائرفاکس استعمال کرتے آئے ہیں، کروم سے دوستی نہیں تھی۔ پچھلے دو مہینوں سے ہم نے کروم استعمال کرنا شروع کیا، لیکن اتنے مسائل پیش آئے کہ اب واپس فائرفاکس پر منتقل ہونے کا عزم مصمم کرلیا ہے۔ آج کل کروم میں سپائی ویئر زکے حملوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔ :) :)
 
ہم نے کبھی کبھی یہ مسئلہ تب محسوس کیا ہے جب ایڈیٹر میں بہت زیادہ متن موجود ہو، لیکن ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا۔ :) :) :)
 
Top