دعا آئیے دعا کریں۔

جاسمن

لائبریرین
اکثر سست رو لوگ کام تو کرتے نہیں اکثر دعا ہی کرتے ہیں۔کون انہیں بتائیں کہ دوا کے ساتھ دعا بھی کریں تو کلی صحت ملتی ہے۔
دعا کرنے سے بھوک نہیں مٹتی کھانا بھی کھانا پڑتا ہے۔

مگر اللہ نے دعا کے علاوہ عقل بھی دی ہے ہمیں اور اب وہ وقت ہے کہ اس قوم کو عقل کے ساتھ عمل کی ضرورت ہے ۔
دعا بغیر عمل کے معجزے کی محتاج ہے سارا دن ہمارے صحافی ، دانشور اور سیاستدان جو خود کو لیڈرز بھی کہتے ہیں صرف بحث مکالمے اور گالی گلوچ پر ہی گذارا کرتے ہیں اور قوم انہیں سن رہی ہوتی ہے ۔
اللہ کے نبی ﷺ کے ارشاد کے مطابق اونٹ باندھو اور توکل کرو۔ " یہ درست ہے کہ مندجہ بالا انتظامات بھی ضروری ہیں۔۔۔لیکن ایک انتظام اِن سب سے بڑا ہے۔۔۔۔
آئیے دعا کریں۔
دُعا دوا سے بھی پہلے شروع ہو جاتی ہے اور دوا کے بعد بھی ۔۔۔۔اور صحت یابی کے بعد بھی جاری رہتی ہے۔ کوئی مسلمان دوا سے انکار نہیں کر سکتا۔ ہمارے پیارے نبیﷺ نے ہمیں اونٹ باندھنے کے لئے کہا ہے۔ وسائل استعمال کرنے کے لئے کہا ہے۔ بیماری میں دوا لینے کی نصیحت کی ہے۔
عرض صرف یہ تھی کہ حکمرانوں سمیت ہم سب ہر ذریعہ ضرور استعمال کریں ،ہر ممکن طریقوں پہ عمل کریں۔ ہری،نیلی،پیلی ریل گاڑیوں کی بجائے اِن اربوں روپوں سےسرحدوں کے درمیان ایسی حدوں کی تعمیر سوچیں کہ جو دہشت گردوں کی اِدھر آمد کو نا ممکن بنا دیں۔۔۔۔
لیکن خدارا اپنے اعمال درست کریں ،دِلوں میں،لبوں پہ اللہ سے معافی اور رحمت کی دعائیں،دعائیں،دعائیں۔۔۔۔۔۔۔اور اجتماعی دعائیں تو اِس وقت ہمارے لئے لازمی ہیں۔اشد لازمی۔
آئیے دعا کریں!
 
آخری تدوین:
Top