تعارف آئیے جناب قمر رضوان قمر صاحب، تعارف کروائیےاورسوالات کے جوابات عنائت فرمائیے۔۔۔

سیما علی

لائبریرین
سیما علی
کچھ سوالات
محبت اور عقیدت میں فرق
کیا ایثار محبت پر واجب ہے؟
محبت کی وجہ اور باعث ہوتا ہے۔۔مال ،جمال، کمال، کبھی عقل ۔
عقیدت۔۔۔۔ٹرانسپیرنٹ ۔۔دل سے عقل سے ۔۔جن سے عقیدت ہو جائے ان کا احترام کرنا لازم ہے۔۔۔عقیدت لاشعوری طور پر ہوجاتی ہے
 

سیما علی

لائبریرین
کیا ایثار محبت پر واجب ہے؟
عقیدت و الفت کو ظاہر کرنے لفظ محبت ہی استعمال ہوا ہے۔۔۔عشق ایک دیوانگی ہے جو عاشق سے عقل و شعور کو ختم کرکے اسے پاگل پن میں مبتلا کردیتی ہے جس کے بعد اسے کسی قسم کے نفع ونقصان کی تمیز نہیں رہتی، بس اپنی خواہش کو پورا کرنے اور معشوق کو حاصل کرنے کا خیال اس پر ہر وقت حاوی رہتا ہے۔۔۔
مثالیں ہیں ؀
لیلی کے مجنوں کو دیکھ لیجئے، سسی کے پنوں کو ، ہیر کے رانجھے کی داستان ۔ اگر پھر بھی سمجھ نہ آئے تو اپنے اردگرد پھرتے، آہیں بھرتے، رت جگا کرتے، ہر شے سے بےخبر، بس اک معشوق کے فراق میں غرق عشاق کو دیکھیے۔۔

اور پھر ایثار محبت کی بات ہو تو۔۔۔ہمارا سب کچھ قربان ہو انکی ذات اطہر پر ؀
اور محبت رسولﷺ کے بارے میں پیارے پیغمبر جناب محمد رسول اللہﷺ فرماتے ہیں:
تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مؤمن نہیں ہوسکتا جب تک میں اسے اس کے والد، اولاد اور تمام لوگوں سےزیادہ محبوب نہ ہوجاؤں۔ ایک روایت میں نبی کریمﷺ نے یہ بات قسم اٹھا کر بھی فرمائی
ایثار خود شناسی توحید اور صداقت
اے دل ستون ہیں یہ ایوان بندگی کے
 

سیما علی

لائبریرین
ماشااللہ آتنی اچھی تحریر آج تک نہی پڑھی
بہت عمدہ لکھا
بہت شکریہ ابھی مغرب کی نماز پڑھی آپکے دعائے خیر کی اورراپنی والدہ کے لئے ایصال ثواب کے لئیے پڑھ رہی تھی تو آپکی والدہ کا خیال آگیا تو پڑھ کے نذر کیا پروردگا ر جنت میں اعلی ترین مقام عطا فرمائیں ۔آمین
 
بہت شکریہ ابھی مغرب کی نماز پڑھی آپکے دعائے خیر کی اورراپنی والدہ کے لئے ایصال ثواب کے لئیے پڑھ رہی تھی تو آپکی والدہ کا خیال آگیا تو پڑھ کے نذر کیا پروردگا ر جنت میں اعلی ترین مقام عطا فرمائیں ۔آمین
آمین۔ آپکو میری امی جان کا خیال رہتا ہے
جزاک اللہ خیرہ
 
Top