ہوا

  1. محمد بلال اعظم

    رئیس فروغ غزل۔۔۔اپنے ہی شب و روز میں آباد رہا کر۔۔۔رئیس فروغ

    اپنے ہی شب و روز میں آباد رہا کر ہم لوگ بُرے لوگ ہیں، ہم سے نہ ملا کر شاید کسی آواز کی خوشبو نظر آئے آنکھیں ہیں تو خوابوں کی تمنا بھی کیا کر باتوں کے لیے شکوہ موسم ہی بہت ہے کچھ اور کسی سے نہ کہا کر نہ سُنا کر سونے دے انھیں رنگ جو سوئے ہیں بدن میں آوارہ ہواؤں کو نہ محسوس کیا کر تو صبح...
  2. محمد بلال اعظم

    ایک خواہش ہے جو ابھی آنکھ کی تحویل میں ہے ۔۔۔صائمہ ملک

    ایک خواہش ہے جو ابھی آنکھ کی تحویل میں ہے میں وہ سپنا ہوں کہ جو جسم کی تشکیل میں ہے میں نہ حوا ہوں نہ مریم ہوں نہ میں آسیہ ہوں اور اُس پہ کہ مرا ذِکر بھی انجیل میں ہے میں نے خود پردے کی حرمت کو نہ افضل جانا ہاتھ اپنا ہی مری ذات کی تذلیل میں ہے خال و خد کر بھی چکا میرے نمایاں لیکن وہ مصور...
  3. ع

    غزل ۔۔۔۔گنگناتی جا ہوا، نغمے لٹاتی جا ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عزیز بلگامی

    غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عزیز بلگامی گنگناتی جا ہوا، نغمے لٹاتی جا ہوا پھر خس و خاشاک سے دامن بچاتی جا ہوا میری لے میں لے ذرا تو بھی ملاتی جا ہوا پھر مرے عزم و یقیں کے گیت گاتی جا ہوا لوگ شعلوں کو ہوا دینے کے خواہشمند ہیں نفرتوں کی آگ بھڑکی ہے، بجھاتی جا ہوا خانۂ دل کی گھٹن کو دور کرنے کے لیے...
Top