بارہ سنگا
کلام: سلیم فاروقی
ندی پر اک بارہ سنگا
پانی پینے کو جب پہنچا
پانی میں سینگوں کو دیکھا
دیکھ کے ان کو دل میں سوچا
کتنے پیارے سینگ ہیں میرے
کاش کہ ہوتے پیر بھی ایسے
سینگ ہیں میرے جتنے اچھے
پیر ہیں کچھ اتنے ہی بھدے
سوچ رہا تھا سر کو جھکائے
چند شکاری اس دم آئے
دیکھ کے ان کو...