sabra

  1. صابرہ امین

    الوداعی تقریب صلاحیتوں کا پیکر - گل یاسمین

    شمشاد بھائی کا ریکارڈ تو ٹوٹا ہی ٹوٹا!! اتنی رفتار سے بھلا کوئی لکھ سکتا ہے! مہینوں کی سست رفتار سے چلتی محفل میں کسی کی آمد سے ایک بھونچال آگیا۔ لڑیوں پر لڑیاں بناتی، ہنستی ہنساتی، کاموں کی مشین۔ ایک نہایت حساس دل رکھنے والی ہماری سہیلی گُلِ یاسمیں کے آنے سے محفل ایک نئے ڈھب پر آگئی۔ جس سمت...
  2. صابرہ امین

    الوداعی تقریب الوداع! الوداع! الوداع! الوداع!

    رسم دنیا ہے یہ کچھ کہوں دل کی میں ہے یہ موقع عجب آج لکھتے ہوئے، سوچتی ہوں میں یہ بیتے لمحے جو دل پہ رقم ہو گئے کیسے بھولوں گی میں اجنبی لوگ جو مہرباں ہو گئے، زندگی بن گئے میں نے دیکھے تھے جو خواب سچ ہو گئے!! کھٹی میٹھی سی یادیں مرے ساتھ ہیں میری مٹھی میں اب بھی کئی خواب ہیں! اے مرے ساتھیو ہے مری...
  3. صابرہ امین

    الوداعی تقریب میری ہم جولیاں۔ ۔ ۔ ِ

    سوبیز کی پارکنگ لاٹ سے اسکول کا راستہ تین یا چار منٹس کا ہی ہے۔ ہم تیز تیز قدم اٹھاتے اسکول کی جانب رواں دواں تھے۔ موسم خاصا خوشگوار تھا - بہار کا موسم اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ ماحول کو دلکش بنا رہا تھا۔ اچانک ایک نمائشی بینچ نے ہماری ساری توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ ہم اچانک ٹھٹھک کر رکنے پر...
  4. صابرہ امین

    الوداعی تقریب ہمزاد ۔ ۔ !!

    گئے دنوں کی بات ہے شاید بی ایس سی فائنل کی، جب ایک دن ہماری ایک دوست نے ہمیں ایک حیرت ناک خبر دی کہ اس کی ایک دوست کی بہن جو برابر والے کالج میں پڑھتی ہے وہ ہماری ہم شکل ہے۔ ہماری بے یقینی اور ہنسی کو دیکھتے ہوئے وہ دوسرے ہی دن اس کی تصویر لے کر آ گئیں۔ ارے یہ کیا! وہ تو ہو بہو ہماری ہم شکل تھی۔...
  5. صابرہ امین

    الوداعی تقریب اردو محفل_ ایک خوبصورت سفر کا اختتام

    جیسے جیسے اردو محفل کا سفر اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، دل میں بے شمار یادیں اور تشکر کے جذبات دل میں موجزن ہو رہے ہیں۔ محفل پر آنا ایک خوشگوار واقعہ رہا۔ آج یہ باتیں لکھتے ہوئے کئی ساری یادیں دل و دماغ پر دستک دے رہی ہیں۔ میری شاعری کا سفر بچپن کی ان یادوں سے شروع ہوتا ہے کہ جب والد صاحب کو کوئی...
Top