کچھ رشتے لفظوں کے نہیں، احساس سے جڑے ہوتے ہیں۔ کچھ محفلیں شور سے نہیں خاموشی سے بسا کرتی ہیں، اور کچھ سفر اختتام کو بھی پہنچ جائیں تو دل کے صفحے پر ان کی مسافت ہمیشہ تروتازہ رہتی ہے۔ جب میں نے اس محفل کی رکنیت اختیار کی تھی، تو شاید یہ بات وہم و گماں میں بھی نہ تھی کہ یہ تعلق اتنا گہرا ہوجائے...
اردو محفل اور میرا ساتھ دس سالہ ہے۔ ان دس سالوں میں کئی محفلین بوجہ معطل ہوئے۔ کئی محفلین نے اپنی مصروفیات کو اردو محفل پہ ترجیح دی۔ کچھ نے دوسرے سوشل میڈیاز کو چُنا۔ ایک بڑی تعداد اُن کی بھی ہے کہ جو مہمان کے طور پہ آتے ہیں، جھانکتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔
لیکن ان میں ایک قسم ایسے محفلین کی بھی...