کٹی پارٹی

  1. زرقا مفتی

    ایک کٹی پارٹی کا احوال ۔۔از ۔۔ زرقامفتی (اردو محفل کی نویں سالگرہ پر)

    اخلاقیات کے نصاب میں ہمیں بتایا جاتارہا کہ سب سے بہتر انسان وہ ہے جو متقی ہے ۔ یعنی خوفِ خدا رکھتا ہے۔ لیکن اکیسویں صدی میں آ کر ہمیں معلوم ہوا کہ معاشرے میں قابلِ عزت وہ ہے جو شہر کی پوش آبادی میں رہتا ہے ۔ جس کے پورچ میں نئے ماڈل کی کار یں کھڑی ہیں ، اور جس کے بچے مہنگی فیس وصول کرنے والے...
Top