نتائج تلاش

  1. ر

    تعارف ہمایوں رشید

    خیر آمد' آپ کے جوابات معلوماتی ہیں انشاء اللہ اپ سے نفع حاصل کریں گے۔ جی میں کہیں سے نقل نہیں کر رھا بلکہ یہیں پر نقوش کا حجم 5 سے 4 کر دیتا ہوں۔ آئندہ نہیں کروں گا۔ شکریہ۔
  2. ر

    تعارف ہمایوں رشید

    محترم‘ اللہ خیر کرے‘ میں نے کافی تعارف پڑھے ہیں لیکن ملازمت کا شاذ ہی کسی نے پوچھا یا بتایا ہو۔ سرکاری ملازم ہوں‘ مزید بھی بتا تو دوں گا‘ لیکن اگر آپ اس اصرار کی وجہ بتائیں تو۔
  3. ر

    بارے کچھ "حضرت" کا بیاں ہوجائے

    یعقوب صاحب‘ یہاں بھی رسالة میں فرق ہے۔ اگر راء پر زبر ہے تو یہ وہ سلسلہ ہے جس کے ذریعے ایک ذات دوسری ذات تک پیغام رسانی کرتی ہے‘ اور اگر راء پر زیر ہو گی تو یہ وہ شے ہے جس کے ذریعے رسالت کا کام کیا گیا ہے۔ پس اگر آپ مجھے خط لکھتے رہیں تو ہم کہیں گے کہ ہمارے درمیان رَسالت (راء کے زبر کے ساتھ)...
  4. ر

    تعارف ہمایوں رشید

    جناب‘ میری پیدائش بہاولنگر کی ہے اور اکثر تعلیم بھی۔ میرے دادا فوجی تھے تقسیم ہند کے چند دن بعد امرتسر سے لاہور آئے تھے جبکہ میرے والد چند ماہ کے تھے۔ میرے نانا تقسیم سے چند ماہ پہلے ہی جالندھر‘ ہوشیار پور‘ سے آ گئے تھے‘ شائد وہ دادا سے زیادہ دور اندیش تھے۔ کچھ تعلیم گورنمنٹ سٹی ھائی سکول کی ہے...
  5. ر

    تعارف ہمایوں رشید

    خیر آمدید! جناب آپ پوچھیں جو پوچھنا چاہتے ہیں۔ ہم چھوٹے تھے تو ایک بار والدہ نے پوچھا کہ آج کیا کھانا ہے؟ تو ہمارے بڑے بھائی نے کہا مثلا ؟ مراد تھی کہ کیا کیا ہے جس میں سے بتائیں۔ امی نے چھوٹے بھائی سے پوچھا جو کہ غالبا پانچ چھ سال کا تھا' تو اس نے بھی کہا "مثلا کھانا ہے" امی نے کہا وہ کیا ہوتا...
  6. ر

    بارے کچھ "حضرت" کا بیاں ہوجائے

    آپ کی بات ٹھیک ہے‘ لیکن میرے پیش نظر حرف ضاد کی حرکت تھی۔ اگر اس پر زبر پڑھیں گے تو آپ والا مفہوم لینا ٹھیک ہے۔ لیکن یہاں ضاد پر سکون ہے۔ آپ نے وہ حدیث مبارکہ تو سنی ہو گی کہ ام المومنین رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ جب کھانا حاضر ہو (اور شدید بھوک لگی ہو یا دیر کرنے میں کھانا ضائع ہونے کا ڈر ہو)...
  7. ر

    بارے کچھ "حضرت" کا بیاں ہوجائے

    جناب میں نے کوشش کی تھی لیکن وھاں ایسی کوئی جگہ نہیں ملی۔ پھر میں نے گوگل کروم میں یہی سائٹ کھولی تو اس میں جگہ موجود ہے تو لکھ بھی دیا ہے، معلوم نہیں اکسپلورر میں کیوں نظر نہیں آ رہی۔
  8. ر

    تعارف ہمایوں رشید

    میں نے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز کیا ہے اور بارہ سال سے اسی میدان میں ملازمت کر رھا ہوں۔
  9. ر

    بارے کچھ "حضرت" کا بیاں ہوجائے

    جناب میں تعارف والے صفحے پر گیا تھا لیکن وھاں وہ کوئی سوال لکھنے کا کہ رھا ہے اور اس کے دو جواب لکھنے کا۔ معلوم نہیں کیا کروں۔ میرے پاس ابھی کوئی سوال ہی نہیں ہے تو اس غیر موجود چیز کے دو جواب بھی اب لاؤں‘ معلوم نہیں کیسے‘ یا آپ میری اس کم سمجھی کو ہی میرا تعارف سمجھ لیں۔
  10. ر

    بارے کچھ "حضرت" کا بیاں ہوجائے

    السلام علیکم! حضرت عربی کے حضرة سے ہے‘ اور اس میں تاء مبالغے یا تعظیم کی ہے جیسا کہ ہم کسی کو علّامہ صاحب کہ دیتے ہیں‘ اس میں بھی آخر میں تاء ہے۔ اردو کے اسلوب میں ڈھلنے کی وجہ سے فرق پڑ گیا‘ حضرت کا تاء قائم رھا‘ علامہ کا تاء ھاء بن گیا۔ پس حضرت کا معنی ہے جس کی تعظیم ہمیشہ دل میں موجود رہتی...
Top