نتائج تلاش

  1. ع

    پاکستان میں‌آؤٹ لک کا استعمال کتنا ہے؟

    میں‌کوئی 5 سال پہلے پاکستان میں ایک Automotive company میں‌کام کرتا تھا۔ اس وقت ہماری کمپنی میں‌ لوگوں کے درمیان پیغام رسانی (communication) کا طریقہ یہ تھا کہ MS-Word میں اپنا پیغام یا میسج لکھیں، جتنے لوگوں‌کو بھیجنا ہے اتنی کاپیاں بنائیں، اور پھر دفتر میں‌ موجود مینیجر کا اسسٹنٹ سب لوگوں کو...
  2. ع

    حزب اللہ کے متعلق سعودی مفتی شیخ عبداللہ بن جبرین کا فتوی

    میری نظر میں‌ایک عام مسلمان، سنی شیعہ یا کچھ اور، اس وقت یہ جانتا ہے کہ کون تمام مسلمانوں‌کی نصرت کرنے کے لئیے اپنی جانیں‌داؤ پر لگا رہا ہے اور کون اپنے فتووں‌سے اپنی قلب کی سیاہی آشکار کر رہا ہے۔ اسرائیلی بربریت کے خلاف ہر مسلمان متحد ہے۔ ان فتووں پر صرف وہی کان دھرے گا جواپنی تنگ نظری میں...
  3. ع

    حزب اللہ کے متعلق سعودی مفتی شیخ عبداللہ بن جبرین کا فتوی

    ہر عرب بادشاہت (خلافت کہہ لیجیئے، اموی،عباسی) کی یہ روایت رہی ہے کہ انہوں‌نے چند علماؤں‌سے اپنے پسند کے فتوے لیئے ہیں۔ یہ بھی اسی سلسلے کی کڑی لگتا ہے۔ سعودی حکومت کو اپنی امریکی نمک حلالی ثابت کرنی ہے، پھر ایران سے بھی ڈرتے ہیں۔ اسی لیئے سعودی حکومت فرقہ واریت کا فتنہ پھیلا رہی ہے، چاہے اس کے...
  4. ع

    پیشہ

    اس فورم کی اچھی بات یہ ہے کہ یہاں‌زیادہ تر افراد ‘بابا‘ ہی ہیں۔ ورنہ جس پاکستانی فورم پر بھی جائیں، وہ بچوں‌سے بھرا ہؤا ملتا ہے۔ دوسری اچھی بات اس فورم کی یہ ہے کہ یہاں‌زیادہ تر افراد یا تو پاکستان میں‌ہیں‌یا انہوں‌نے پاکستان میں‌کافی وقت گزارا ہے۔ ایسے لوگ پاکستان کے بارے میں‌زیادہ حقیقت...
  5. ع

    پاکستان کے متعلق کتب

    حسین حقانی کی کتاب “Pakistan: Between Mosque and Military“ کا سرسری مطالعہ کیا۔ کافی جگہوں‌پر ان کے تجزیہ سے اختلاف تھا، خصوصاً جب وہ پاکستان کے قیام کے بارے میں‌اظہارِ‌خیال کرتے ہیں؛ لیکن کئی مواقع پر اتفاق بھی کیا۔ خاص طور پر آئی ایس آئی اور مذہبی رہنماؤں‌کا ایک دوسرے کی مدد کرنا۔ چاہے آپ...
  6. ع

    قدرت اللہ شہاب (شہاب نامہ)

    کافی عرصہ پہلے شہاب نامہ پڑھی تھی، اور اس سے کافی متاثر ہؤا تھا۔ مجموعی طور پر ایک اچھی کتاب ہے۔ لیکن جیسا کہ ہر کتاب کے ساتھ ہوتا ہے، شہاب نامہ کے ساتھ بھی کچھ اختلافات ہیں: - شہاب صاحب واضح طور پر ایوب خان کے حامی ہیں۔ وہ فاطمہ جناح کے خلاف ایوب خان کی سازشوں‌ کا تذکرہ تک نہیں‌کرتے۔ - شہاب...
  7. ع

    ساقی نامہ

    ہؤا خیمہ زن کاروانِ بہار ---- ارم بن گیا دامنِ کوہسار گل و نرگس و سوسن و نسترن ---- شہیدِ ازل لالہ خونیں کفن جہاں چھپ گیا پردہء رنگ میں ---- لہوکی ہے گردش رگِ سنگ میں فضا نیلی نیلی ، ہوا میں‌سرور ---- ٹھہرتے نہیں‌آشیاں‌میں‌طیور وہ جوئے کہستاں‌اچکتی ہوئی ---- اٹکتی، لچکتی، سرکتی ہوئی اچھلتی،...
  8. ع

    مرثیہ از فیض احمد فیض ۔۔۔ تبصرہ ، استفسار

    رسائی سے مراد یہ ہے کہ فی الوقت میری رسائی کسی اردو کتاب تک نہیں ‌ہے، ما سوائے انٹر نیٹ کے ذریعے۔ یہ نظم بھی انٹرنیٹ پر رومن اردو میں‌موجود تھی،اور اسی وجہ سے منتخب کی۔
  9. ع

    مرثیہ از فیض احمد فیض ۔۔۔ تبصرہ ، استفسار

    بالکل۔ بس رسائی کا مسئلہ ہے۔
  10. ع

    پیشہ

    کیا واقعی؟ یہ لفظ تو کسی عربی لغت سے چسپاں ( paste) کیا ہوا لگا رہا ہے۔ برخلاف اس لفظ کے، اردو میں‌دو چشمی ہ سے کوئی لفظ شروع نہیں‌ہوتا، اور نہ ہی اس لفظ جیسی ت پر ختم ہوتا ہے۔ پھر ‘ہندسہ‘ کا لفظ اردو میں Digit کے لئیے مخصوص ہے۔ ممکن ہے کہ انجنئرنگ کا ترجمہ ‘مہندسی‘ ہو؟!
  11. ع

    صدر صدام کا مقدمہ

    صدام نے قتل تو کیئے ہیں نا۔ اور یہ قتل صرف سیاسی قتل نہیں‌تھے (جو کہ خود بھی غلط کام ہے)، بلکہ اس میں‌عام شہری بھی شامل تھے۔صدام کے قتل اسی طرح‌کے تھے جنہیں‌انگریزی میں Collective punishment کہا جاتا ہے۔ معاف کیجیئے گا، اس لفظ کا اردو متبادل معلوم نہیں۔ بہرحال، جو کام صدام نے اپنے ہی لوگوں‌کے...
  12. ع

    پیشہ

    موجودہ پیشہ:‌میکینیکل انیجنئرنگ۔ کچھ عرصہ پہلے ایک آٹوموٹِو کمپنی کے کؤالٹی ڈپارٹمنٹ میں‌کام شروع کیا ہے۔ (ایک سوال:‌“انجنیئر“ کو تو اردو میں‌“مہندس“ کہتے ہیں، لیکن “انجینئرنگ“ کو کیا کہتے ہیں؟) پسندیدہ پیشہ:‌ایک سے زیادہ ہیں۔ ا) انجینئرنگ، موجودہ پیشہ سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ ب) صحافی۔ ج)‌...
  13. ع

    مرثیہ از فیض احمد فیض ۔۔۔ تبصرہ ، استفسار

    بس جناب۔ آپ کے انتخاب شدہ مرثیہ نے ہی مہمیز دی۔
  14. ع

    مرثیہء امام از فیض احمد فیض

    الحمد قریب آیا غمِ عِشق کا ساحل الحمد کہ اب صبحِ شہادت ہوئی نازل بازی ہے بہت سخت میانِ حق و باطِل وہ ظلم میں‌کامل ہیں تو ہم صبر میں‌کامل بازی ہوئی انجام مبارک ہو عزیزو باطِل ہؤا ناکام مبارک ہو عزیزو پھر صبح کی لو آئی رخِ پاک پہ چمکی اور ایک کرن مقتلِ خوں ناک پہ چمکی نیزہ کی انی تھی خس...
  15. ع

    مرثیہء امام از فیض احمد فیض

    رات آئی ہے شبیر پہ یلغارِ بلا ہے ساتھی نہ کوئی یار نہ غمخوار رہا ہے مونِس ہے تو اِک درد کی گھنگھور گھٹا ہے مشفق ہے تو اک دل کے دھڑکنے کی صدا ہے تنہائی کی، غربت کی، پریشانی کی شب ہے یہ خانہء شبیر کی ویرانی کی شب ہے دشمن کی سپاہ خواب میں‌مدہوش پڑی تھی پل بھر کو کسی کی نہ اِدھر آنکھ لگی...
  16. ع

    [الطاف حسین حالی] تبصرے

    فرمائش:‌ کیا اس کا بھی امکان ہے کہ ہم کبھی مسدسِ حالی ادھر شائع ہوئی ہوئی دیکھ سکیں؟
  17. ع

    [شباب] تبصرے

    بہت خوبصورت۔ میں نے ابھی پہلا صفحہ پڑھا ہے، اور بڑا اچھا لگا۔ بہت بہت شکریہ اس مرثیہ میں سب کو شریک کرنے کا۔
  18. ع

    ویکیپیڈیا بھی پاکستان میں بلاک

    مجھے بالکل حیرت نہیں ہوئی کہ چند لوگ بات بات میں پاکستان مخالفت کی اپنی پوشیدہ آرزوئیں بے نقاب کرتے رہتے ہیں۔ اگر کسی نادان شخص نے ایک ویب سائٹ بلاک کی بھی تھی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ حالات (اور نادانی) کا مقابلہ کرنے کی بجائے فرار اختیار کیا جائے۔ بات واضح‌ہے۔ مسئلہ ویب سائٹ بلاک کرنے کا...
  19. ع

    کیا قائد اعظم کی ضد تقسیم ہند کا سبب بنی؟

    جب کبھی مسلمانوں، بھارت اور سیکولرزم کی بات ہوتی ہے تو میں‌عموماً یہ کہتا ہوں‌کہ بھارت کا نام ہی مذہب پر مبنی ہے۔ پھر کاہے کا سیکولرزم؟ بھارت دراصل مہابھارت کے ایک دیومالائی راجہ کا نام تھا۔
  20. ع

    تعارف سلام

    جی ہاں۔ ہارٹ فورڈ بہت ہی بے کار جگہ پر واقع ہے۔ مجھے بڑے شہر پسند ہیں۔ ابھی بھی شکاگو کو یاد کرتا ہوں اور کہتا ہوں: کلکتہ کا جو ذکر کیا تو نے ہم نشیں اک تیر میرے سینہ میں مارا کہ ہائے ہائے خیر، اتنا بھی افسوس نہیں‌ہوتا ( :P )، مگر پھر بھی۔۔۔
Top