نتائج تلاش

  1. عبدالحسیب محسن

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    استقبال کیلئے بہت شکریہ محترم۔میں اِس فارم سے تو بہت پہلے سے واقف تھا ۔ اور گاہے گاہے شاعری پڑھنے کی غرض سے یہاں آتا تھا۔ پھر اپنی پسند کی شاعری بھی قارئین تک پہنچانے کا دل کیا تو محفل میں اپنا کھاتا کھول لیا۔
  2. عبدالحسیب محسن

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عجب تھا اس کی دلداری کا انداز وہ برسوں بعد جب مجھ سے مِلا ہے بَھلا میں پوچھتا اس سے تو کیسے ؟ متاعِ جاں! تمہارا نام کیا ہے۔ جون ایلیا۔
  3. عبدالحسیب محسن

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کُوئے قاتل کی بڑی دھوم ہے، چل کر دیکھیں کیا خبر ! کُوچہء دلدار سے پیارا ہی نہ ہو زندگی اک خلش دے کے نہ رہ جا مجھ کو درد وہ دے، جو کسی صورت گوارہ ہی نہ ہو - جان نثار اختر
  4. عبدالحسیب محسن

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کبھی کبھی بازار میں یوں بھی ہوجاتا ہے قیمت ٹھیک تھی جیب میں اتنے دام نہیں تھے ایسے ہی اک بار میں تم کو ہار آیا تھا۔ -گلزار
  5. عبدالحسیب محسن

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سڑکوں پہ گھومنے کو نکلتے ہیں شام سے آسیب اپنے کام سے ، ہم اپنے کام سے مجھ بے عمل سے ربط بڑھانے کو آئے ہو ؟ یہ بات ہے اگر ، تو گئے تم بھی کام سے -رئیس فروغ
  6. عبدالحسیب محسن

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سوچا تھا تیرے غم میں یہ دنیا بھی روئے گی ‏کچھ بھی اُداس دل کے علاوہ نہیں ہوا۔ ‏سب کچھ ہمارے پاس ہے، حتّٰی کہ تُو بھی ہے ‏آخر وہ کیا تھا ؟ جس کا مداوا نہیں ہوا۔ -میثم عباس
  7. عبدالحسیب محسن

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بھول جاتا ہوں میں ستم اس کے وہ کچھ اس سادگی سے ملتا ہے آج کیا بات ہے کہ پھولوں کا رنگ تیری ہنسی سے ملتا ہے -جگرمرادآبادی
  8. عبدالحسیب محسن

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سرکتی جائے ہے نقاب آہستہ آہستہ نکلتا آرہا ہے آفتاب آہستہ آہستہ وہ بے دردی سے سر کاٹیں امیر، اور میں کہوں ان سے حضور آہستہ آہستہ، جناب آہستہ آہستہ امیر مینائی
Top