نتائج تلاش

  1. ن

    غزل

    آنکھ سے غم نہاں نہیں ہوتے پھر بھی آنسو رواں نہیں ہوتے ہم کلام اُن سے ہیں تصوّر میں اصل میں یہ سماں نہیں ہوتے یوں تو کہنے کو ہم نہیں موجود پر یہ سوچو کہاں نہیں ہوتے عمر بھر کا ہے تیرا میرا ساتھ اس قدر بدگماں نہیں ہوتے پیار ہوتا ہے یا نہیں ہوتا اس میں وہم و گماں نہیں ہوتے شکریہ...
  2. ن

    ایک نطم - میری کتاب " تیرے نام کی آہٹ" میں سے

    اے ہم نفس بتا تو کب تلک بھلا میں تیرے دھیان کی سرگوشیوں کو اپنی روح میں بسا کر تجھ سے گفتگو کرتی رہوں گی؟ اب تو تتلی کے پروں سے ہار بُنتے بُنتے ہاتھ تھک گئے ہیں جو دعا کے موسم تھے، گزر گئے ہیں اب جو فاصلوں کے گہرے کالے بادل درمیاں ہیں یہ آنکھوں میں چبھتے رہتے ہیں شکست اوڑھے قربتوں...
  3. ن

    دائرہِ خواب میں رہنا پڑا - غزل

    غزل دائرہِ خواب میں رہنا پڑا عمر بھر ہی آب میں رہنا پڑا تیری جانب موڑ کر راہیں سبھی قریہ بیتاب میں رہنا پڑا خواہشِ بے نام کی صورت ہمیں اک ادھورے باب میں رہنا پڑا شام تھی میرا حوالہ، اس لیے منظرِ شب تاب میں رہنا پڑا کوئی تھا مجھ میں ہی مجھ سے ہمکلام اُس کی آب و تاب میں رہنا...
Top