گو کہ یہ گوشہ تعارف ہے تاہم نہ جانے کیوں مجھے منیر نیازی کی ایک خوبصورت غزل بہت یاد آرہی ہے چنانچہ پہلے غزل
وہ جو اپنا یار تھا دیر کا کسی اور شہر میں جابسا
کوئی شخص اس کے مکان میں کسی اور شہر کا آبسا
یہی آنا جانا ہے زندگی کہیں دوستی کہیں اجنبی
یہی رشتہ کار حیات ہے کبھی قرب کا کبھی دور کا...