عمران خان سیاست کی وہ لڑاکا بہو ہیں کہ جس کی جس سے بنی پھر اس سے نہیں بنی۔ بھلے وہ نواز شریف سے نوعمری کے زمانے کی دوستی ہو کہ جنرل پرویز مشرف کے ابتدائی اقتداری دنوں کی مداحی کہ برطرف چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے گن گانے کا زمانہ کہ جیو نیٹ ورک سے الیکشن سے پہلے کی یاری ۔ ان دنوں عمران خان کی...