برصغیر پاک و ہند میں خط نستعلیق کے امام و مجتہد
آقا عبدالرشید دیلمی
از خورشید عالم گوہر قلم
شاہجہان آگرہ میں تخت نشین تھا اور دربار شاہی جاری تھا۔ وزراء امراء اور دیگر عمائدینِ سلطنت مودب بیٹھے تھے۔ اس شاہی ماحول میں ایک حاجب بادشاہ کے روبرو حاضر ہوا اور نہایت ادب سے سلام کرتے ہوئے عرض کیا...