جس دل میں جلوہ گر ہے محبت حضور کی
اُس دل پہ لاکھ بار ہو رحمت حضور کی
سرکار کا جمال خدا کا جمال ہے
آئینہ ء جمال ہے صورت حضور کی
صبحِ ازل کو جس نے پر انوار کر دیا
جلوہ حضور کا تھا وہ طلعت حضور کی
صدیق ہمرکاب تھے بستر پہ تھے علی
ہر طرح کیف بار تھی ہجرت حضور کی
رحمت ، رسولِ پاک ہیں کونین کے لئے...