مجھ جیسے کم فہم تو اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ تمام تر چارہ جوئی کے بعد بھی اگر آج بھی فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے اور الیکشن سیاست دانوں پر چھوڑ دیں تو عمران خان آج بھی خود اپنے دم پر الیکشن جیتنے کی حالت میں نہیں ہے
کیا اس وقت ہمارے ایجنسیاں ستو پی کے سو رہی تھیں؟ :)
اگر ملک توڑنے والوں کو کچھ نہیں کہا گیا تو اس بیچارے کا تو اتنا بڑا جرم بھی نہیں جس کو نظر انداز نہ کیا جا سکتا
کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے :thinking:
مجھے عمران خان کے یہودی ایجنٹ ہونے میں تو اشکالات ہیں لیکن ایجنٹ ہونے کے لیے با رسوخ ہونا میرے خیال میں لازم و ملزوم ہے اور عمران خان پاکستان اور انگلینڈ میں تا حال دانیال عزیز سے کہیں زیادہ با رسوخ ہے
ہمارے اس ملک میں بارہا دیکھا گیا جب بھی کسی با اثر کی جان پر آ بنتی ہے تو آئین قانون اور ہر قسم کی قدغن ان کا راستہ نہیں روک سکتی اور جب جب معاملہ اس بھولی عوام (جو ان لوگوں کا دفاع کرتے ہوئے تھکتی نہیں) کا درپیش ہوا ہمارے رہنما ہمارے لیڈروں کو قانون کی پاسداری آڑے آ جاتی ہے اور ہم ان کے لیے دل...
اور انتہائی شرمناک بات ہے خان صاحب جن ماڈل ٹاؤن کے شہداء پر قادری صاحب کے ساتھ مل کر سیاست کرتے رہے حکومت ملتے ہی اس موضوع پر سوچنا بھی گوارا نہیں کیا۔ اس کے علاوہ ذرا بتائیں خان صاحب نے فیصل آباد سانحے پر فرمایا تھا انصاف ملے گا۔ کیا فیصل آباد کا انصاف ہو گیا؟؟؟؟
جاسم بھائی آپ کی تحریکِ انصاف سے والہانہ محبت اپنی جگہ مگر بزدار صاحب میرے علاقے ڈیرہ غازی خان سے ہیں، بزدار صاحب پر اب تو بزدار برادری کے لوگ بھی اعتراض کرنے لگے ہیں حالانکہ قبائلیوں میں اپنے قبیلے کی عزت و حرمت ہر چیز سے مقدم ہوتی ہے
بابا جی اگر آپ اپنے دیئے گئے مصرعہ میں تحریف کی اجازت دیں تو حاضرِ خدمت ہے :)
جسے آپ گِنتی تھیں آشنا، جسے آپ کہتی تھیں باوفا
اور بتا رہا تھا کنوارا خود کو وہ چار بچوں کا باپ نکلا
انصافی بھائیو بہنو!
آپ تو بات کو دل پہ لے جاتے ہو پروفیسر شوکت اللہ شوکت صاحب نے سیاستدانوں کے جھوٹے وعدے ارسال کرنے کا فرمایا ہے اور ایک وعدہ ارسال بھی کر دیا اور آپ لوگ تو طیش میں ہی آ جاتے ہو :)