یہ ایک سرائیکی گانے کے بول ہیں جس میں سوہنی کہتی ہے کہ "میں نے ایک غلطی کی تھی جس کی وجہ ساری رات میں دریا کے رحم و کرم پر رہی"
مجھے وہ گانا بے اختیار یاد آ رہا ہے :cry2::cry2:
راحل بھائی کی طرف سے میں جواب دے دیتا ہوں تاکہ آپ مزید سوالات کے متعلق سوچ سکیں
"کہہ سکتے ہیں" سے مراد کہ کچھ اور بھی وجہ شہرت ہو سکتی ہے فوج کے ساتھ ساتھ
اوہو بھئی۔ اس میں داستاں گو قصوروار ہے کہ کہانی کی جزئیات بیان کیے بغیر نتیجہ سامنے رکھ دیا، اگر کوئی اس طرح کہے کہ
مگس کو باغ میں جانے نہ دیجو
کہ ناحق خون پروانے کا ہو گا
ایک بار سننے والوں کا دماغ تو چکرا ہی جائے گا نا
جی بالکل، میں اصل میں ذاتی طور پر اس خاندان کو جانتا ہوں تو ان کا اقدام مجھے احسن لگا، لیکن جب تک آپ لوگوں کے سامنے تمام حالات و واقعات نہ آ جائیں آپ کو مکمل طور پر سمجھ نہ آ سکے گا
نہیں چھوٹے بچے نہیں ناں، اس خاتون کے بھی ٹھیک ٹھاک جوان بچے تھے، ویسے تو اب بھی خرچہ تو اس کا شوہر اٹھا رہا ہے، اور یہ اس خاتون کا جانا بھی مستقل نہیں ہے اب بھی ان کا رشتہ باقی ہے۔