شاید وہ پورا سلام لکھنا تو چاہتے تھے لیکن ٹائپنگ سے بچنے کے لیے کہیں سے کاپی کیا تو ساتھ میں لنک بھی آ گیا۔
ایسے مواقع کے لیے "کاپی ایز ٹیکسٹ" جیسا کوئی ایکسٹینشن انسٹال کر لینا چاہیے۔
چارہ گر مانا دوائے زخمِ تنہائی نہ تھی
دیکھ لینے میں مریضوں کو تو رسوائی نہ تھی
وائے مایوسی برائے دیدہ ہائے موسوی
ذوقِ نظارہ تھا لیکن کوئی بینائی نہ تھی
حلف پھر اس نے اٹھایا داد رس ہونے کا حیف
جس کے ایوانوں میں فاتح میری شنوائی نہ تھی
بہت ہی خوبصورت غزل ہے فاتح ثانی بھائی
داد قبول...
آپ کو جہاں تصحیح کرانی ہو اس مراسلے کے نیچے موجود "رپورٹ" کے لنک پر کلک کریں۔کھلنے والی ونڈو میں مطلوبہ تبدیلی کی درخواست دے دیں۔
کوئی نہ کوئی "ماڈ" اس کو تبدیل کر دے گا