نتائج تلاش

  1. ابن سعید

    اردو محفل کی زین فورو 1.5.3 نسخے پر اپگریڈ

    اس کا کیا قصہ ہے؟ دو بٹن کون سے تھے جن میں سے ایک اب نہیں ہے؟ :) :) :)
  2. ابن سعید

    اردو محفل کی زین فورو 1.5.3 نسخے پر اپگریڈ

    تقریباً ایک منٹ کے ڈاؤن ٹائم کے بعد اب محفل زین فورو کے تازہ ترین نسخے 1.5.4 پر رواں ہے۔ :) :) :)
  3. ابن سعید

    اردو محفل کی زین فورو 1.5.3 نسخے پر اپگریڈ

    اردو ایڈیٹر کا مسئلہ دور کر دیا گیا ہے۔ اور یہ مسئلہ ایسا نہیں تھا کہ آسانی سے نظر آ جاتا۔ بہر کیف رات بے چین سی نیند آئی ہو تو صبح بغیر مسئلہ حل کیے کسی کام میں دل لگنے والا تو تھا نہیں۔ :) :) :) اور ابھی ابھی تازہ خبر یہ موصول ہوئی ہے کہ زین فورو کا ایک نیا نسخہ ابھی کچھ دیر قبل جاری ہوا ہے،...
  4. ابن سعید

    محفل کی بارہ دری

    وعلیکم السلام! کہاں گم ہیں مسکان پری؟ :) :) :)
  5. ابن سعید

    اردو محفل کی زین فورو 1.5.3 نسخے پر اپگریڈ

    اردو ایڈیٹر کسی سبب فی الوقت رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر ایریاز میں کام نہیں کر رہا، باقی مقامات پر درست کام کر رہا ہے۔ اس کا سبب جاننے کی کوشش کی جائے گی۔ :) :) :)
  6. ابن سعید

    اردو محفل کی زین فورو 1.5.3 نسخے پر اپگریڈ

    ایک برس سے زائد عرصہ گزر گیا، اس دوران سوائے چھوٹی موٹی تبدیلیوں کے محفل کے سافٹوئیر میں کوئی قابل ذکر تبدیلی نہیں کی گئی۔ خوف تھا کہ کسی بڑی تبدیلی کے بعد بعض خصوصیات سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے یا کچھ چیزیں غیر متوقع طور پر کام کرنا ترک کر سکتی ہیں اور ان کو برتنے کے لیے درکار وقت کا بحران تھا۔...
  7. ابن سعید

    اردو ویب سرور ورچؤل مشین، آپریٹنگ سسٹم، زین فورو، اور اس کے ایڈ آنز تک کئی درجات پر بڑی اپگریڈ...

    اردو ویب سرور ورچؤل مشین، آپریٹنگ سسٹم، زین فورو، اور اس کے ایڈ آنز تک کئی درجات پر بڑی اپگریڈ! :) :) :)
  8. ابن سعید

    بالآخر زبانِ اردو کے ایک اور لفظ 'ناظم' نے دارِ فانی کو الوداع کہہ دیا

    الزام بر گردن خادم! :) :) :) ہم پر تو خادم اعلیٰ کا الزام رہا ہے، ورنہ ہم تو خادم فقط ہی رہے ہیں۔ :) :) :) بلکہ ہم تو سوچ رہے تھے کہ اسی بہانے محفل میں مقابلہ رسہ کشی ہوگا کہ یہ عدیم القوت اعزازی خطاب کسے دیا جائے۔ ایسے میں سر پھٹول کی نوبت آ گئی تو ڈاکٹر سے کمیشن اینٹھنے کا جو موقع ہاتھ آئے...
  9. ابن سعید

    بالآخر زبانِ اردو کے ایک اور لفظ 'ناظم' نے دارِ فانی کو الوداع کہہ دیا

    بھئی اگر ایک لفظ کے وجود و بقا کا مسئلہ ہے تو کسی محفلین کو اعزازی طور پر "ناظم" کا خطاب دے دیا جائے۔ (بغیر کسی خصوصی اختیار کے، فقط برائے نام!) :) :) :)
  10. ابن سعید

    بالآخر زبانِ اردو کے ایک اور لفظ 'ناظم' نے دارِ فانی کو الوداع کہہ دیا

    افسوس! پھر تو اس کا عرصہ حیات چند برس قبل ہی تنگ ہو گیا تھا۔ :) :) :)
  11. ابن سعید

    اردو محفل کی زین فورو 1.4.0 نسخے پر اپگریڈ

    آج ان دونوں سمیت نصف درجن ترجمے شامل کیے گئے۔ :) :) :)
  12. ابن سعید

    کچے کیلے کے پکوڑے

    نور بٹیا، ہم تو حس حریصانہ (اگر ایسی کوئی حس ہوتی ہو) بھی رکھتے ہیں۔ بلکہ ہماری میزبانی کرنے والوں کی مجلس شوریٰ ابھی تک اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے کہ ہم چٹو ہیں یا پیٹو۔ بعضوں کا خیال ہے کہ ہم میں ہر دو اقسام کے جراثیم پائے جاتے ہیں۔ کیا خبر آپ کچے کیلے کے پکوڑوں پر تجربات کر کے احوال بیان...
  13. ابن سعید

    ہماری تک بندیاں

    یہاں چند باتیں قابل توجہ ہیں، اول تو یہ کہ "شاعری" کی کتاب کا نام "تک بندیاں" کیوں ہوگا، دوم یہ کہ ہم شاعری کرتے ہی نہیں تو شاعری کی کتاب کا کیا جواز؟ سوم یہ کہ تک بندیوں کو کتابی شکل میں شائع کروا کے ایسا کیا حاصل ہو جائے گا جو یوں آن لائن شائع ہونے سے حاصل نہیں ہو رہا؟ ہم نے تو کہہ رکھا ہے کہ...
  14. ابن سعید

    مبارکباد مقدس کو بہت بہت سالگرہ مبارک

    مسکان پری کہاں گم ہیں آپ؟ کہیں شہزادے سرکار کے ساتھ کیک کیک تو نہیں کھیل رہیں؟ :) :) :)
  15. ابن سعید

    تعارف ہم آئے محفل میں،،،

    محفل کی تھیم ریسپونسیو ہے لہٰذا کم و بیش سبھی موبائل پلیٹ فارمز پر اسکرین کے مطابق خود کو ڈھال لیتی ہے۔ :) :) :)
  16. ابن سعید

    کچے کیلے کے پکوڑے

    زیادہ بہتر بہانا یہ نہیں ہوگا کہ پیسوں کے بجائے کیچ اپ گرنے کی بات کہیں؟ :) :) :)
  17. ابن سعید

    ہماری تک بندیاں

    یہ تو بہت پرانی تصویر ہے، ویسے بھی تصویروں میں تو ہر دوسرا شخص پری زادہ نظر آتا ہے۔ :) :) :) ملاحظہ فرمائیں کوئی سات برس پرانی تصویر جس میں ہم کم سن بوڑھے اور الف عین چاچو سن رسیدہ نوجوان نظر آ رہے ہیں۔ :) :) :) رہا سوال بڑھاپے کا تو بڑھاپا تو بس بڑھاپا ہوتا ہے، اس کا عمر سے کیا لینا دینا۔ :) :) :)
  18. ابن سعید

    ہماری تک بندیاں

    ہم نے تو بر سبیل تذکرہ اپنے پروفیسر کی ایک بات کا شوشہ چھوڑا تھا، کچھ لوگ تو سنجیدہ ہی ہو گئے۔۔۔ ہا ہا ہا! خیر ہمارا کیا نقصان، ہمیں تو اضافی داد مل گئی۔ :) :) :)
  19. ابن سعید

    ہماری تک بندیاں

    تھوڑی سی ترمیم کے ساتھ۔۔۔ :) :) :)
Top