44
اب جاؤ۔ اور اس اشارہ کے منتظر رہو۔
تو اورنگ زیب نے یہ سمجھ کر کہ میرے قتل کا منصوبہ ہے۔ تو وہ پیٹ کے درد کا بہانہ بنا کے بہت جلد اپنے گھر چلا گیا۔ تیسرے۔ وزیہ درد مصنوعی جاتا رہا۔ مراد بخش نے اس کی بڑی خوشی منائی۔ بھائی نے اس کی دعوت کی۔ خوب ناچ رنگ کیا۔ ایک حسین عورت کو دیکھ کر مراد بخش لٹو...