غور کریں تو!
فہم اور فراست کو تقویت آپ لوگوں کی صحبت سے ہی میسّر ہوتی ہے
کہ آپ لوگوں کی باتوں سے دانستہ و نا دانستہ ایک بدستور آبیاری کا سلسلہ جاری و ساری ہے:)
کاٹھ ایسا لفظ ہے جسے بہت سے لفظ کے آگے پیچھے لگا کر تقویت معانی یا حسن تلفظ بڑھایا جاتا ہے مثلاّ
کاٹھ کا اُلو ، قد کاٹھ ، کاٹھ کباڑ ، کاٹھ کُنْواں وغیرہ (کاٹھ کا از خود لغوی معنی چوب ،لکڑی، کے ہیں )
ظہور صاحب سے پوچھیں ! میرا خیال تھا اسے داکھ کہتے ہیں اور انڈیا میں آگرہ یا الور کے اریب قریب منکّہ یا منکّا بھی کہتے ہیں (وثوق سے نہیں کہ سکتا کہ اس طرح ہی لکھتے ہیں)