نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب زندگی ہے نام اُسی اُمّیدِ دُور کا ٹُوٹے ہوئے دِلوں کا سہارا کہیں جسے دل حاصلِ حیات ہے اور دل کا ماحصل وہ بے دلی، کہ جان تمنّا کہیں جسے فانی بدایونی
  2. طارق شاہ

    فانی :::: اِک سرگزشتِ غم ہے کہ اب کیا کہیں جسے -- Fani Badayuni

    غزلِ شوکت علی خاں فانی بدایونی اِک سرگزشتِ غم ہے کہ اب کیا کہیں جسے وہ وارداتِ قلبِ تمنّا کہیں جسے اب زندگی ہے نام اُسی اُمّیدِ دُور کا ٹُوٹے ہوئے دِلوں کا سہارا کہیں جسے دل حاصلِ حیات ہے اور دل کا ماحصل وہ بے دلی، کہ جانِ تمنّا کہیں جسے کیفیّتِ ظہُور فنا کے سِوا نہیں ہستی کی...
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رنگ پیراہن کا، خوشبو زُلف لہرانے کا نام موسمِ گُل، ہے تمھارے بام پر آنے کا نام دوستو، اُس چشم ولب کی کچُھ کہو جس کے بغیر گُلسِتاں کی بات رنگیں ہے، نہ میخانے کا نام فیض احمد فیض
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میدانِ وفا دربار نہیں، یاں نام و نسب کی پُوچھ کہاں عاشق تو کسی کا نام نہیں، کچُھ عشق کسی کی ذات نہیں فیض احمد فیض
  5. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    جناب چائے کا ذکرِ خیر تو کئی بار ہوچکا ہے اور یاد رہے کے ایک بار تو بہت تفصیل سے اس بابت آرا زنی کرچکے ہے ہم اور آپ کہ کس طرح انگریز چائے کی تشہیر کرواتے رہے ، اسی کی توسط سے، سینما کے بل بورڈ یا پوسٹرز پھر ٹانگوں پر فلمی پوسٹر لئے گھومنا گھمانا ۔ ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر ایسے لوگوں کا بھی تذکرہ کیا...
  6. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    گنجان آباد شہروں اور علاقوں کی باعث جسمانی تو چھوڑیں ذہنی یا اعصابی مشقتوں اور پریشانیوں سے بھی انسان کو زیادہ دیر مفرنہیں، نئے شوق ، مصروفیات ، دلچسپیاں، نا پید ہیں اگر کہیں ہیں بھی تو، صرف یہ ہی نہیں، بلکہ نئے رشتے تک بھی اکثریت پر ایک خوشگوار تبدیلی کاعارضی احساس و اثر ہی ثابت ہوتے ہیں ۔
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گھر خیر سے تقدیر نے ویرانہ بنایا سامانِ جنُوں مجھ سے فراہم نہ ہُوا تھا اِک کفرِ سراپا نے کِیا حشر کا قائل میں معتقدِ حشر مجسّم نہ ہُوا تھا فانی بدایونی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خاموش ہم رہیں تو ٹھہرتے ہیں با قصور ! بولیں تو بات بڑھتی ہے چُھوٹی سی بات سے آساں پسندیوں سے اجازت طلب کرو رستہ بھرا ہُوا ہے عدم مشکلات سے عبدالحمید عدم
  9. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    حیرت ہو شاید اس پر آپ سب کو، مگر یہ حقیقت ہے کہ لفظ 'پلاؤ' انگلش میں اب رائج لفظ pilaf( پیلاف) سے ہی معرض وجود میں آیا ہے ۔ یہ بنام اور ڈش، سمر قند اور بخارہ کے لوگوں کی ایجاد ہے جس کو سکندر اعظم نے پھیلایا ۔ پلاؤ کا ذکر بو علی سینا کی کتاب میں غذا ،فوائد اور نقصانات کے زمرے میں درج ہے مزید...
  10. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ظاہر میں تو آپ کی بات درست لگتی ہے مگر صبح کے اوقات میں پکانے والوں میں دفترجانے والے لوگوں کا تناسب اس تجزیے میں نہ ہونے کے برابر ہے ۔ یہ اُن لوگوں پر مشتمل ہے جو امور خانہ داری سنبھالے ہوئے ہیں اور اپنے اہل خانہ کے لئے روزانہ پکاتے ہیں
  11. طارق شاہ

    اردو زبان پر ایک خوبصورت نظم۔۔۔ شاعر علی شاعر

    بہت خوب انتخاب ! تشکّر شیئر کرنے کا :) تاہم درج ذیل اشعار شاید ٹائپو کی باعث توجہ طلب ہیں مشرق کا گلستاں ہو کہ مغرب کا آشیاں ویران کب یہ مکان ہے اردو زبان کا روشن ہے حرف حرف مفہوم اس کا آفریں شیریں سخن بیان ہے اردو زبان کا تشکّر ایک بار پھر سے صاحب!:):)
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شوق کہتا ہے، اُسے دیکھ تو لو ہمرہِ غیر رشک کہتا ہے مجھے کب یہ گوارا ہو گا میرمہدی مجرُوح
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سخت مُضطر دلِ ہنگامہ طلب ہے یارب ! آج ہی، کیوں نہ وہ ہوجائے، جو فردا ہو گا میرمہدی مجرُوح
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    فاتحِ کارِجہاں، نام ہے یزداں تیرا قاطعِ شرک ہے اوّل ہی سے پیماں تیرا میں رضامند ہُوں، تُو، دوزخ و جنّت جو دے ایک ہے عدل تِرا، دوسرا احساں تیرا میر مہدی مجرُوح
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہے پرورش سُخن کی مجھے اپنی جاں تلک جوں شمع زندگانی ہے میری زباں تلک محمد رفیع سودا
  16. طارق شاہ

    بہزاد لکھنوی یوں تو جو چاہے یہاں صاحبِ محفل ہوجائے - بہزاد لکھنوی

    لا جواب انتخاب !:thumbsup4: ہوش اس کے ہیں ،یہ جام اس کا ہے ، تُو ہے اس کا میکدے میں ترے جو شخص بھی غافل ہوجائے :)
  17. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ذکر ریڑھ پر یاد آیا کہ یہ ریڑھ لگنا اور ریڑھ مارنا دونوں طرح سے استعمال کیا جاتا ہے کسی کو مستعار دے ہوئی چیز صحیح حالت میں نہ ملنے پر شکایتاََ کہ آپ نے اس کی ریڑھ ماردی ، اور اس کی ریڑھ لگادی بھی
  18. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    شام کو پکائے کھانے تحقیق و تجربے کی رُو سے صبح کو پکائے کھانوں سے لذّت اور خوش نُمائی میں نسبتاّ کم درجہ ہوتے ہیں ، وجہ انسان کا دن بھر دوسرے امورادا کرتے ہوئے تھک جانا، یا ولولے کی کمی گردانا گیا ہے
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ بھی سچ ہے کوئی اُلفت میں پریشاں کیوں ہو یہ بھی سچ ہے کوئی کیونکر نہ پریشاں ہوجائے عُقدۂ عِشق، عجَب عُقدۂ مہمل ہے فراق ! کبھی لاحل، کبھی مُشکل، کبھی آساں ہوجائے فراق گورکھپوری
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شب کٹ گئی فُرقت کی دیکھا نہ فراق آخر طُولِ غمِ ہجراں بھی بیکار نظر آیا فراق گورکھپوری
Top